ہفتہ, دسمبر 28, 2024
اشتہار

پکنک پر جانے والے خاندان کی 2خواتین کے ساتھ اجتماعی زیادتی

اشتہار

حیرت انگیز

ملتان : پکنک پر جانے والے خاندان کی دوخواتین کو پانچ افراد نے اجتماعی زیادتی کانشانہ بناڈالا، ملزمان کے خلاف ڈکیتی اور زیادتی کا مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ملتان کےعلاقے ہیڈ محمد والا پر ایک خاندان پکنک منانے کیلئے آیا تھا، پانچ ملزمان ان کی گاڑی کو روک کر پہلے لوٹ مار کی اور پھر بستی گرے والا کے قریب نامعلوم مقام پر دو خواتین کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنایا۔

جس کے بعد پولیس کی بھاری نفری نے جائے وقوع پر پہنچ شواہد اکھٹے کیے۔

- Advertisement -

متاثرہ خاندان نے ڈکیتی اور زیادتی کا مقدمہ تھانہ الفہ میں درج کرادیا ہے۔


مزید پڑھیں : پنچایت کا زیادتی کے بدلے ملزم کی بہن سے زیادتی کا حکم


یاد رہے اس سے قبل ملتان کے نواحی علاقے راجا پور میں 16 جولائی کو عمر وڈا نامی شخص نے 12 سالہ لڑکی کو زیادتی کا نشانہ بنایا۔واقعے کے بعد 18 جولائی کو معاملے کا فیصلہ کرنے کے لیے پنچایت لگائی گئی جہاں پنچایت نے زیادتی کے بدلے میں ملزم عمر وڈا کی 17 سالہ بہن کو زیادتی کا نشانہ بنانے کا حکم دے ڈالا تھا۔

فریقین کی درخواست پر ایک دوسرے کے خلاف مقدمات درج کرلئے گئے تھے ، جس کے بعد پنچائیت کے ظالمانہ فیصلے پر دوسری لڑکی سے زیادتی کیس کے مرکزی ملزمان سمیت 24 افراد کو گرفتار کرلیا گیا تھا، گرفتار ہونے والوں میں پنچائیت کا سربراہ بھی شامل تھا۔

پنچایت کےحکم پر لڑکی سے زیادتی کے واقعے پر چیف جسٹس آف پاکستان نے ازخودنوٹس لے لیا تھا۔


 اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں