جمعرات, جولائی 3, 2025
اشتہار

پاناما کیس تو کرپشن کی دیگ کا فقط ایک چاول ہے، طاہر القادری

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور : سربراہ پاکستان عوامی تحریک ڈاکٹر طاہر القادری نے کہا ہے کہ قومی غیرت پر سودے بازی نہیں ہونی چاہیئے اگر کوئی بڑی طاقت مدد بند کرتی ہے تو اسے اللہ کی نعمت سمجھ کر قبول کرنا چاہیے اس سے نئے دروازے کھلیں گے.

ڈاکٹرطاہرالقادری کی مانچسٹرمیں پریس کانفرنس سے خطاب کر رہے تھے انہوں نے کہا کہ 90 فیصد دہشت گردی پاک فوج نے ختم کر دی ہے اگر شریف برادران رکاوٹ نہ بنتے تو بقیہ 10فیصد دہشت گردی بھی ختم ہوجاتی اور پاکستانی سکون کا سانس لیتے.

انہوں نے کہا کہ کرپٹ اشرافیہ نے پنجاب میں فوجی آپریشن نہیں ہونے دیا جہاں دہشت گردوں کے محفوظ ٹھکانے اور خود کش بمبار بنانے کی فیکٹریاں قائم ہیں جس کی وجہ دہشت گردی کو جڑ سے اکھاڑ نہیں پھینکا جا سکا ہے.

طاہرالقادری نے کہا کہ عدالت نے آئین کے مطابق نوازشریف کی نااہلی کا فیصلہ سنایا ہے لیکن سابق وزیراعظم نوازشریف اپنی نااہلی کو قبول کرنے کے بجائے معزز اداروں کو بدنام کر رہے ہیں اور اداروں کے خلاف مسلسل غلیظ ذبان استعمال کر رہے ہیں.

سربراہ پاکستان عوامی تحریک نے کہا کہ پاناما شریف خاندان کی کرپشن کی پوری دیگ سے نکالا گیا فقط ایک چاول ہے اگر پوری دیگ کو الٹا گیا تو غضب ناک کہانیاں سامنے آئیں گی اور بے رحم احتساب لیا جائے گا۔


اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں