اشتہار

زیادتی کیس:بھارتی مذہبی رہنما کو10سال قید کی سزا

اشتہار

حیرت انگیز

نئی دہلی : بھارت میں مذہبی رہنما گرو گرومیت سنگھ کو زیادتی کے الزام میں دس سال قید کی سزا سنا دی‘ سزا سنائے جانے سے قبل دنگے فسادات میں 38 افراد ہلاک ہوگئے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق سی بی آئی کی خصوصی عدالت نے مذہبی رہنما گرومیت سنگھ کوان کے آشرم کی دو خواتین سے زیادتی کے جرم میں دس سال قید بامشقت کی سزا سنادی۔

عدالتی کارروائی کا آغاز ہوا تو بھارتی مذہبی رہنما گرومیت عدالت میں روروکرمعافی کی درخواست کرتا رہا، جسے عدالت نے مسترد کردیا، گرومیت رام رحیم سنگھ نے جج کے روبرو خواتین سے زیادتی کا اعتراف بھی کیا۔

- Advertisement -

استغاثہ نے گرومیت سنگھ کے لیےعمر قید کی سزاکی استدعا کی تھی، گرومیت سنگھ پردوخواتین سے زیادتی کا مقدمہ پندرہ سال زیرسماعت رہا۔

دوسری جانب روہتک جیل کے باہرسخت سیکورٹی انتظامات کئے گئے تھے اور شرپسندوں کودیکھتے ہی گولی مارنے کا حکم تھا۔


گروگرومیت مجرم قرار، ہنگامہ آرائی میں ہلاکتوں کی تعداد31 ہوگئی


گرومیت سنگھ کی سزا کے خلاف مظاہروں کے پیش نظرسرسا اورموگا میں کرفیونافذ کردیا گیا، انٹرنیٹ اور موبائل سروس بھی بند کردی گئی جبکہ نئی دہلی، پنجاب اورہریانہ میں بھی سیکورٹی ہائی الرٹ ہے۔

یاد رہے کہ گرومیت سنگھ کو 3 روز قبل سی بی آئی عدالت نے مجرم قرار دیا تھا، جس کے بعد پرتشدد واقعات میں 38افرادہلاک ہوئے جبکہ 300 سے زائد زخمی ہوئے تھے۔


اگرآپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اوراگرآپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس  وال پر شیئر کریں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں