جمعرات, مئی 15, 2025
اشتہار

ہزاروں روہنگیا مسلمان پناہ کی تلاش میں دربدر ہوگئے

اشتہار

حیرت انگیز

میانمار: روہنگیا مسلمانوں پر زمین مزید تنگ ہوگئی پرتشدد کارروائیوں کے بعد روہنگیا مسلمان اپنے ہی وطن میں اجنبی بن گئے اور اپنے علاقوں سے نقل مکانی پر مجبور ہیں۔

اپنی جان بچانے اور پناہ کی تلاش میں جب انہوں نے بنگلہ دیش کا رخ کیا تو سرحدوں پر تعینات بنگالی فوج نے بھی دھتکار کر ان کو واپس جانے پر مجبور کردیا۔

روہنگیا مسلمان زندگی کی تلاش میں دربدر بھٹکنے پر مجبور ہیں، تین ہزار سے زائد روہنگیا مسلمانوں کے بارے میں عالمی ضمیر بھی بے حس ہے۔

برطانوی نشریاتی ادارے بی بی سی کے مطابق تشدد کا آغاز اس وقت ہوا جب روہنگیا شدت پسندوں نے مبینہ طور پر جمعے کو 30 پولیس اسٹیشنز پر حملہ کیا اور جھڑپیں اگلے دن بھی جاری رہیں۔


میانمارفوج روہنگیا مسلمانوں پر انسانیت سوز مظالم کررہی ہے، اقوام متحدہ


اطلاعات کے مطابق ان جھڑپوں میں ایک سو سے زیادہ افراد ہلاک ہوئے ہیں، ہلاک ہونے والوں میں زیادہ تعداد شدت پسندوں کی ہے۔


مزید پڑھیں: میانمار کے روہنگیا مسلمان اورعالمی برادری کی بے حسی


اس حوالے سے بنگلہ دیش کی پولیس نے خبر رساں ایجنسی کو بتایا کہ پولیس نے ستر سے زائد لوگوں کو واپس بھیج دیا ہے وہ ہم سے فریاد کررہے تھے کہ ہماری جانوں کو خطرہ ہے ہمیں میانمار نہ بھیجا جائے۔


مزید پڑھیں: ایک اورسال بیت گیا ، شام اور میانمارمیں موت کا رقص جاری


فرانسیسی خبر رساں ایجنسی اے ایف پی کے مطابق تین ہزار روہنگیا مسلمان بنگلہ دیش میں داخل ہو گئے ہیں اور کیمپوں اور دیہاتوں میں پناہ لیے ہوئے ہیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں