کراچی : پرامن کراچی کے لیے آئی ایس پی آر اور ایف پی سی سی آئی کے تعاون سے سیمینار 31 اگست کو کراچی میں ہوگا۔
ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں کہا کہ آئی ایس پی آر، ایف پی سی سی آئی کے مشترکہ تعاون سے سیمینار31 اگست کو کراچی میں ہوگا، تقریب سے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ خطاب کریں گے۔
ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق سیمینار کاعنوان ’’انٹر پلے آف اکانومی اینڈ سیکیورٹی‘‘رکھا گیا ہے۔
ISPR-FPCCI Seminar on ‘Interplay of Eco & Security’,
31 Aug 17, Marriott Kci. COAS keynote speaker.
Towards a Peaceful and Prosperous Pak pic.twitter.com/7pPJyiBt98
— Maj Gen Asif Ghafoor (@OfficialDGISPR) August 29, 2017
آصف غفور کا کہنا ہے کہ پرامن اور مستحکم پاکستان ترقی کی جانب گامزن ہیں، سیمینار میں معروف تاجر،ماہرین بھی شرکت کریں گے۔