سنگاپور : عالمی منڈی میں سونے کی قیمت 10 ماہ کی بلند ترین سطح پرآگئی، ایشیائی منڈیوں میں سونے کی فی اونس قیمت میں تین ڈالر کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق ایشیائی منڈیوں میں سونے کی فی اونس کی قیمت تین ڈالر اضافے کے ساتھ تیرہ سو گیارہ ڈالر فی اونس ہوگئی، گزشتہ روز سونے کی فی اونس قیمت تیرہ سو پچیس ڈالر ٹریڈ ہوتے دیکھا گیا، تاہم کاروبار کا اختتام تیرہ سو نو ڈالرہوا۔
عالمی مارکیٹ میں سونا مہنگا ہونے کے بعد کراچی، حیدر آباد، سکھر، ملتان، فیصل آباد، لاہور، اسلام آباد، راولپنڈی، پشاور اور کوئٹہ کی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمتوں میں اضافہ ہوگیا۔
صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونے کی قیمت بڑھ کر 52 ہزار 320 اور فی دس گرام سونے کی قیمت بڑھ کر 44 ہزار 804 روپے ہوگئی۔
مزید پڑھیں : سونے کی قیمت میں اضافہ
تجزیہ کاروں کے مطابق خام تیل کی گرتی قیمت اور شمالی کوریہ کی جانب سےبڑھتی ہوئی ٹینشن کے باعث سرمایہ کار سونے میں سرمایہ کاری کو ترجیحی دے رہے ہیں۔
یاد رہے کہ 18 اگست کو عالمی مارکیٹ میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 9 ڈالر کا اضافہ ہوا تھا، جس کے بعد مقامی مارکیٹ میں 100 روپے کا اضافہ ہوا تھا۔