جمعرات, جولائی 3, 2025
اشتہار

غیرالحاق شدہ کالجزمیں داخلےنہ لیں، پی ایم ڈی سی کا طلباء کوانتباہ

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : رجسٹرار پاکستان میڈیکل کونسل اظہرعلی شاہ نے کہا ہے کہ طلباء صرف پی ایم ڈی سی سے الحاق شدہ کالجز میں داخلے لیں جن کی فہرست ویب سائٹ پر موجود ہے غیر الحاق شدہ کالجز سے فارغ شدہ طلباء کو سند نہیں دی جائے گی.

تفصیلات کے مطابق چند نجی میڈیکل اور ڈینٹل کالجز کی جانب سے طلباء کو کہا جارہا ہے وہ پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل سے الحاق شدہ ہیں چنانچہ کئی طلباء نے بناء تحقیق کے داخلے لے لیے تھے.

بعد ازاں یہ بات منظر عام پر آنے کے بعد پی ایم ڈی سی کونسل نے داخلوں سے متعلق انتباہ جاری کیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ طلباء صرف پی ایم ڈی سی سے الحاق شدہ کالجزمیں بھی داخلہ لیں جب کہ طلباء الحاق شدہ کالجز کی فہرست پی ای ڈی سی کی ویب سائٹ پر دیکھی جا سکتی ہے.

اس حوالے سے پی ایم ڈی سی کے رجسٹرار ڈاکٹر اظہر علی شاہ نے طلباء اور والدین کو متنبہ کیا کہ غیرالحاق شدہ کالجز میں داخلے پر پی ایم ڈی سی ذمہ دار نہیں ہوگی اور غیرالحاق شدہ کالج سے فارغ التحصل طلباء کی رجسٹریشن نہیں ہوگی اس لیے طلباء داخلہ لینے سے پہلے پی ایم ڈی سی ویب سائٹ پر رجسٹرڈ کالجز کی فہرست دیکھ لیں جب کہ داخلوں میں دشواری پرطلبا پی ایم ڈی سی ہیلپ لائن پر رابطہ کریں.


اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں