تازہ ترین

چاند پر پاکستان کا پہلا سیٹلائٹ مشن آج روانہ ہوگا

چاند پر پاکستان کا پہلا سیٹلائٹ مشن آج چین...

دیامر: مسافر بس کھائی میں گرنے سے 20 مسافر جاں بحق، متعدد زخمی

دیامر: یشوکل داس میں مسافر بس موڑ کاٹتے ہوئے...

وزیراعظم نے گندم درآمد اسکینڈل پر سیکرٹری فوڈ سیکیورٹی کو ہٹا دیا

گندم درآمد اسکینڈل پر وزیراعظم شہبازشریف نے ایکشن لیتے...

پی ٹی آئی نے الیکشن میں مبینہ بے قاعدگیوں پر وائٹ پیپر جاری کر دیا

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے...

چلتی ہوئی گاڑی میں بار بی کیو بنائیں

باربی کیو یا دھیمی آنچ پر گوشت کو پکانا شاید دنیا کا قدیم ترین طریقہ ہوگا جسے اوائل دور کے انسان نے دریافت کیا تھا‘ وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ اس طریقے میں حیرت انگیز جدتیں آتی جارہی ہیں۔

قربانی کے گوشت کابار بی کیو بنانا نوجوانوں کا مرغوب مشغلہ ہے جس کے لیے وہ نت نئے تجربےکرتے ہیں ایسے ہی کچھ ذہین نوجوانوں کی ویڈیو نے سب کو ورطہ ٔ حیرت میں ڈال دیا ہے جنہوں نے بار بی کیو کے لیے گاڑی کو چلتی پھرتی انگھیٹی میں تبدیل کردیا ہے۔

جی ہاں! اب آپ کو جگہ کے لیے پریشان ہونے کی ضرورت نہیں کیونکہ بار بی کیو گاڑی میں بھی کیا جاسکتا ہے‘ اس مقصد کے لیے نوجوانوں نے ایک پرانی گاڑی کا انتخاب کیا جس کا انجن اس کے پچھلے حصے میں ہوتا اور اگلے حصے کو انتہائی مہارت کے ساتھ انگھیٹی میں تبدیل کردیا ہے۔

بس اب گاڑی اسٹارٹ کریں گیئر لگائیں اور سیخیں اس حیرت انگیز انگھیٹی میں رکھ دیں‘ نہ ہوا جھلنے کی زحمت اور نہ ہی گرمی سے پریشان ہونے کی ضرورت۔۔ آپ بھی یہ ویڈیو دیکھئے۔


اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں۔

Comments

- Advertisement -