اشتہار

نیب نے شریف خاندان اور اسحاق ڈار کیخلاف ریفرنس دائر کرنے کی منظوری دیدی

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : نیب ایگزیکٹوبورڈ نے سابق وزیر اعظم نواز شریف ان کے بچے ، داماد اور سمدھی اسحاق ڈار کیخلاف ریفرنس دائرکرنےکی منظوری دیدی، چار ریفرنسز کل احتساب عدالت میں دائر کئے جائیں گے۔

تفصیلات کے مطابق مبینہ کرپشن پر شریف فیملی کے گرد گھیرا تنگ ہوتا جارہا ہے، نیب ایگزیکٹوبورڈ نے شریف فیملی کے خلاف ریفرنس دائرکرنے کی منظوری دیدی ہے ، ریفرنس میں نواز شریف،حسین نواز،حسن نواز ، مریم اورکیپٹن صفدر کو باقاعدہ ملزم نامزد کیا گیا ہے۔

زرائع کے مطابق نااہل وزیراعظم نوازشریف، ان کے بچوں اور داماد کے خلاف آٖف شور کمپنیوں ،ایون فیلڈپراپرٹیزاورعزیزیہ اسٹیل ملز پر الگ الگ ریفرنسز دائر کئے جائیں گے جبکہ وفاقی وزیرخزانہ اسحاق ڈار کے گرد بھی شکنجہ کس دیا گیا ہے، اسحا ق ڈار کو بھی ملزم نامزد کیا گیا ہے ، ان کے خلاف آمدن سے زائد اثاثے بنانے پر ریفرنسز دائر ہوگا۔

- Advertisement -

نواز شریف فیملی اور اسحاق ڈار کے خلاف ریفرنسز کل اسلام آباد اور پنڈی کی احتساب عدالت میں دائرکیے جائیں گے۔

ذرائع کا کہنا ہے احتساب عدالتوں میں ریفرنسز دائر ہونے کے بعد ملزمان کو طلب کیا جائے گا۔

قانونی طور پر ریفرنس فائل ہونے کے بعد ملزم کو کم از کم ایک بار احتساب عدالت کے جج کے روبرو پیش ہونا لازم ہے، جس کے بعد وہ ذاتی طور پر پیش ہونے سے استثنیٰ کی درخواست کرسکتا ہے۔


مزید پڑھیں : نیب لاہور کی شریف فیملی کا نام ای سی ایل میں ڈالنے اور اثاثے منجمد کرنے کی سفارش


یاد رہے کہ چند روز قبل نیب لاہور نے شریف خاندان کے خلاف ریفرنس نیب ہیڈ کوارٹرز بھجوایا تھا، ریفرنس میں نواز شریف اوران کے بچوں کے اثاثے ضبط کرنے اور ان کے نام ای سی ایل میں ڈالنے کی سفارش بھی کی گئی۔

ریفرنس میں سفارش کی گئی کہ مریم ،حسن اورحسین کے اثاثے منجمد کئے جائیں۔


اگرآپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اوراگرآپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پرشیئرکریں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں