جمعہ, جنوری 3, 2025
اشتہار

روہنگیا مسلمانوں کا قتل عام، عمران خان کا اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل کو خط

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل کو خط لکھا ہے جس میں انہوں نے روہنگیا مسلمانوں کے قتل عام کا معاملہ اٹھایا اور عالمی برادری کی خاموشی پر کڑی تنقید کی۔

تفصیلات کے مطابق میانمار میں برمی حکومت کی جانب سے روہنگیا مسلمانوں کے قتل عام پر عالمی برادری کی خاموشی اور بے حسی کو دیکھتے ہوئے تحریک انصاف کے چیئرمین نے اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل کو خط ارسال کیا۔

خط میں عمران خان نے کہا کہ مسلمانوں کے قتل عام پر عالمی برادری نے خاموشی اختیار کی ہوئی ہے، میانمار میں جاری مظالم اور قتل عام اقوام متحدہ کی ناکامی کا منہ بولتا ثبوت ہیں۔

- Advertisement -

انہوں نے کہا کہ اقوام متحدہ مسلمانوں کے تحفظ میں بری طرح ناکام نظر آرہی ہے، اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل ہونے کے ناطے برما کے مظلوم مسلمانوں کے لیے آواز اٹھانا آپ کی ذمہ داری ہے۔

چیئرمین تحریک انصاف نے کہا کہ ایک بار پھر اقوام متحدہ کی سنگین معاملے پر توجہ دلانا چاہتا ہوں، مسلمانوں کا قتل عام عالمی امن کے لیے خطرہ بن چکا ہے اگر اس معاملے میں کردار ادا نہ کیا گیا تو یہ صورت حال عالمی سلامتی کے لیے خطے کا باعث ہوگی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں