اشتہار

برما کے سفارت خانے کو بند کرکے سفیرکو ملک بدرکیا جائے، سراج الحق

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہے کہ حکومت پاکستان برما کے سفارت خانے کو بند کرکے برمی سفیرکو ملک بدر کرے.

امیر جماعت اسلامی سراج الحق روہنگیا مسلمانوں پر برمی حکومت کی جانب سے ڈھائے گئے ظلم و تشدد کے خلاف کراچی میں ہونے والے مظاہرے ویڈیو لنک کے ذریعے خطاب کر رہے تھے.

انہوں نے کہا کہ برمی مسلمانوں پر مظالم کو رکوانے کے لیے اقوام متحدہ کے دروازے پر دھرنا دیا جائے اور اقوام متحدہ کو اپنی فوج برما بھیجنے کے لیے مجبور کیا جائے.

- Advertisement -

امیر جماعت اسلامی کا کہنا تھا کہ اقوام متحدہ برما میں مظلوم لوگوں کی مدد کے لیے فوج کو بھیجنے کا اختیار رکھتا ہے لیکن جان بوجھ کر اس اہم مسئلے سے آنکھ چرائے ہوئے ہیں.

امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا کہ مسلم حکمرانوں کی نااہلی اور بزدلی دکھائی اور برمی مسلمانوں کو بھیڑیوں کے سامنے اکیلا چھوڑ دیا ہے جب کہ عالمی تنظیمیں بھی خواب غفلت میں ہیں.

انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی اپنے برمی مسلمانوں کو تنہا نہیں چھوڑے گی اور برما کی نام نہاد جمہوری حکومت کے ظلم و جبر کو دنیا کے سامنے لے کر آئے گی.

سراج الحق نے حکومت پاکستان سے مطالبہ کیا کہ برمی سفیر کو ملک بدر کیا جائے اور برما کے سفارت خانے کو تالا لگادیا جائے اور اپنے مسلمان بھائیوں کی مدد کرنے کے لیے اقوام متحدہ سمیت تمام عالمی اداروں کا دروازہ کھٹکھٹایا جائے.

 


اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں