اشتہار

کلبھوشن کا معاملہ، بھارت عالمی عدالت میں آج جواب جمع کرائے گا

اشتہار

حیرت انگیز

نئی دہلی : بھارت کلبھوشن کے معاملےپرعالمی عدالت انصاف میں آج جواب جمع کرائے گا جبکہ جواب سے پہلے ہی بھارتی میڈیا نے حسب معمول پاکستان کے خلاف واویلا شروع کردیا۔

تفصیلات کے مطابق بھارتی جاسوس کلبھوشن کے معاملے پر عالمی عدالت انصاف میں بھارت آج جواب جمع کرائے گا، جس پر بھارتی میڈیا نے ایک بار پھرروایتی پاکستان دشمنی کا مظاہرہ کرتے ہوئے واویلا شروع کردیا ہے، بھارتی میڈیا اعتراف جرم کے باوجودکلبھوشن کومعصوم ثابت کرنے پرتلاہواہے۔

خیال رہے کہ کلبھوشن کا معاملہ عالمی عدالت انصاف میں زیرسماعت ہے، پاکستان بھارت کے جواب الجواب کے سلسلے میں اپنا موقف تیرہ دسمبرکو عالمی عدالت میں پیش کرے گا۔

- Advertisement -

مزید پڑھیں :  دہشتگرد کلبھوشن یادیو کے معاملے پر بھارت کو دعویٰ دائر کرنے کیلئے 13 ستمبر تک کی مہلت


یاد رہے کہ دہشتگرد کلبھوشن یادیو کے معاملے پر عالمی عدالت انصاف نے چھ ماہ کا وقت دینے کی بھارتی اپیل رد کرتے ہوئے دعویٰ دائر کرنے کیلئے رواں سال تیرہ ستمبر تک مہلت دی تھی۔

کلبھوشن کیس کی سماعت آئی سی جے میں اب جنوری 2018 میں ہونے کا امکان ہے۔

خیال رہے کہ مئی میں کلبھوشن کی سزا کے خلاف عالمی عدالت سے رجوع کیا تھا، جس کے بعد عالمی عدالتِ انصاف نے کلبھوشن کیس میں اپنا فیصلہ سناتے ہوئے کہا تھا کہ پاکستان بھارت کو کلبھوشن تک قونصلر رسائی دے‘ اور امید ہے کہ پاکستان عالمی عدالت کا مکمل فیصلہ آنے تک کلبھوشن کو سزا نہیں دی جائے گی۔


مزید پڑھیں : کلبھوشن کیس، پاکستان قونصلر رسائی دے‘ مکمل فیصلے تک پھانسی نہ دے


واضح رہے کہ بھارتی بحریہ کے حاضر سروس افسراوررا کے ایجنٹ کلبھوشن یادیو نے بلوچستان اور کراچی میں دہشگردانہ کارروائیوں کا اعتراف کیا تھا ، جس کے بعد کلبھوشن جادیو کو فوجی عدالت کی جانب سے 10 اپریل کو سزائے موت سنائی گئی تھی۔


اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں