تازہ ترین

پاکستان کا پہلا سیٹلائٹ مشن چاند پر روانہ، براہ راست دیکھیں

چاند پر پاکستان کا پہلا سیٹلائٹ مشن آج چین...

دیامر: مسافر بس کھائی میں گرنے سے 20 مسافر جاں بحق، متعدد زخمی

دیامر: یشوکل داس میں مسافر بس موڑ کاٹتے ہوئے...

وزیراعظم نے گندم درآمد اسکینڈل پر سیکرٹری فوڈ سیکیورٹی کو ہٹا دیا

گندم درآمد اسکینڈل پر وزیراعظم شہبازشریف نے ایکشن لیتے...

پی ٹی آئی نے الیکشن میں مبینہ بے قاعدگیوں پر وائٹ پیپر جاری کر دیا

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے...

حلقہ این اے 120 : طاہرالقادری نے تحریک انصاف کی حمایت کا اعلان کردیا

لاہور: پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہر القادری نے حلقہ این اے 120 کے ضمنی انتخابات میں تحریک انصاف کے امیدوار کی حمایت کا اعلان کردیا۔

تفصیلات کے مطابق حلقہ این اے 120 میں تمام سیاسی جماعتوں نے پنڈال سجا لیا ہے، نوازشریف کے نااہل ہونے کے بعد خالی ہونے والی نشست پر 17 ستمبر کو پولنگ ہوگی۔

تحریک انصاف کی ڈاکٹر یاسمین راشد اور کلثوم کے مابین سخت مقابلے کی توقع ہے کیونکہ حلقے میں ان دونوں جماعتوں کا کافی اثرو رسوخ ہے، پی ٹی آئی کی قیادت انتخابی سرگرمیوں میں مصروف ہے جبکہ مریم نواز اپنی والدہ کی مہم چلا رہی ہیں۔

تحریک انصاف اور مسلم لیگ ن کے امیدواروں کو دیگر سیاسی جماعتوں کی حمایت حاصل ہے، مسلم لیگ ق، سنی اتحاد کونسل  کی حمایت کے بعد پاکستان عوامی تحریک نے بھی ڈاکٹر یاسمین راشد کی حمایت کا اعلان کیا۔

پڑھیں: این اے 120: امیدواروں کی حتمی فہرست جاری

یہ اعلان عمران خان اور طاہر القادری نے تین سال بعد ہونے والی ملاقات کے بعد مشترکہ پریس کانفرنس میں کیا، پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ نے تحریک انصاف کو مکمل حمایت کی یقین دہانی کرواتے ہوئے انتخابی مہم تیز کرنے کا بھی مشورہ دیا۔

اس موقع پر عمران خان نے کہا کہ ایک میچ جمعے کو جبکہ فائنل 17 ستمبر کو ہے، شریف خاندان کا کرپٹ چہرہ عوام کے سامنے ہے اور اب وہ دوبارہ ایسے افراد کو موقع نہیں دیں گے‘۔


اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

Comments

- Advertisement -