تازہ ترین

اسحاق ڈار ڈپٹی وزیراعظم مقرر

وزیرخارجہ اسحاق ڈار کو ڈپٹی وزیراعظم مقرر کر دیا...

جسٹس بابر ستار کے خلاف بے بنیاد سوشل میڈیا مہم پر ہائیکورٹ کا اعلامیہ جاری

اسلام آباد ہائیکورٹ نے جسٹس بابر ستار کی امریکی...

وزیراعظم کا دورہ سعودی عرب، صدر اسلامی ترقیاتی بینک کی ملاقات

وزیراعظم شہباز شریف کے دورہ سعودی عرب کے دوسرے...

وزیراعظم شہباز شریف آج ریاض میں مصروف دن گزاریں گے

وزیراعظم شہباز شریف جو کل سعودی عرب پہنچے ہیں...

بیٹی کی محبت میں بنایا ٹری ہاؤس ایوارڈ جیت گیا

برطانیہ کے ایک شخص نے بیٹی کی محبت میں گھر کے لان میں ٹری ہاؤس بنا ڈالا ‘ جسے ایک مقابلے میں دوہزارسترہ کےبہترین گھرکاایورڈ ملا ہے۔

تفصیلات کے مطابق سینتالیس سالہ بینیڈکٹ کی تیرہ سالہ بیٹی ایلسی نے پاپاسےایک ٹری ہاؤس بنانے کی فرمائش کی تھی ‘ جس پر والد نے مشروم کی شکل کے اس انوکھے شیڈ ہاؤس کی تعمیر کی ۔

بینیڈکٹ کے مطابق ابتدا میں انہوں نے بیٹی کوسمجھانے کی کوشش کی مگر جب ایلسی نےاپنے جیب خرچ سے بچائے ہوئے پانچ سوپاؤنڈانہیں دیے تو پھر انہوں نے بیٹی کے شوق کو دیکھتے ہوئے اس کی خواہش کے آگے ہتھیار ڈال دیے۔

انہوں نے گھر کے لان میں مشروم ٹری ہاؤس بنایا جس کی تعمیر میں لگ بھگ ایک ہزار پاؤنڈ خرچ ہوئے اور ا نکے اس شاہکار نے مقابلے میں شریک تین ہزار دیگر ٹری ہاوسز کو شکست دے کردو ہزار سترہ کے بہترین ٹری ہاؤس کا اعزاز اپنے نام کیا۔

والدین کا پسندیدہ بچہ کون سا ہے؟

مقابلہ جیتنے پر بینڈیکٹ اور ایلسی کو ایک ہزار پاؤنڈ کی انعامی رقم‘ ایک بڑا تاج اور سرٹیفیکٹ ملا ہے‘ تاج انہوں نے اپنے ٹری ہاؤس کی چھت پر نصب کردیا ہے۔


اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

Comments

- Advertisement -