کراچی : ترجمان سندھ رینجرز نے کہا ہے کہ ایم کیو ایم لندن سے تعلق رکھنے والے 2 دہشت گردوں سمیت 11 ملزمان کو حراست میں لے لیا گیا ہے.
تفصیلات کے مطابق سندھ رینجرز نے جرائم کی سرکوبی کے لیے کراچی میں کامیاب کارروائی کرتے ہوئے دہشت گردی، بھتہ خوری، کھالیں چھیننے اور اسٹریٹ کرائم میں ملوث 11 خطرناک ملزمان کو گرفتار کرلیا ہے.
ترجمان سندھ رینجرز کے مطابق 11 ملزمان میں 2 کا تعلق ایم کیو ایم لندن کے عسکری ونگ سے ہے جن کی شناخت حسن جاوید اور افتخارعلی کے ناموں سے ہوئی ہے جو ملزمان بھتہ خوری، کھالیں چھیننے اور ہوائی فائرنگ میں ملوث ہیں.
ترجمان رینجرز نے کہا ہے کہ اسی طرح درخشاں اورسعود آباد سے اسٹریٹ کرمنلز، ملیرسے منشیات فروش گرفتار اور مچھر کالونی سے 3 افغان شہریوں کو بھی گرفتار کیا گیا ہے.
ترجمان رینجرز کے مطابق گرفتار ملزمان میں سے 8 ملزمان کو پولیس اور 3 کو ایف آئی اے کے حوالے کر دیا گیا ہے جو ملزمان کو عدالت میں پیش کر کے کارروائی کو آگے بڑھائیں گے.
اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔