اشتہار

افغانستان، ڈرون حملے میں 8 طالبان ہلاک

اشتہار

حیرت انگیز

کابل : دہشت گردی کے مختلف واقعات میں افغان پولیس کے پانچ افسران جاں بحق ہوگئے جب کہ افغان اتحادی افواج کی جانب سے ڈرون حملوں میں 8 طالبان جنگجو ہلاک ہوگئے ہیں.

تفصیکات کے مطابق افغانستان کے صوبے ہرات اورالفرح میں دو مختلف واقعات میں پیٹرولنگ پر مصروف پولیس افسران پر ریموٹ ڈیوائس بم کے ذریعے نشانہ بنایا گیا جس کے نتیجے میں پانچ اعلیٰ افسران جاں بحق ہو گئے ہیں جب کہ 6 اہلکار زخمی ہیں.

سیکیورٹی حکام کا کہنا ہے کہ امدادی کاموں کا آغاز کردیا گیا ہے اور زخمی اہلکاروں کو طبی امداد دی جا رہی ہے اور جائے وقوعہ سے ابتدائی شواہد جمع کی جا رہی ہیں تاہم ابھی تک کسی گروپ نے واقعے کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے.

- Advertisement -

دوسری جانب پیر رات کیے گئے افغان اتحادی افواج کی جانب سے صوبہ ننگرہار کے ضلع نازیان میں ڈرون حملے میں داعش کے 8 جنگجو ہلاک ہو گئے ہیں جن کا تعلق داعش خراسان سے بتایا جا رہا ہے۔


اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں