تازہ ترین

چینی باشندوں کی سیکیورٹی کیلیے آزاد کشمیر میں ایف سی تعینات کرنے کا فیصلہ

آزاد کشمیر میں امن وامان کی صورتحال برقرار رکھنے...

ملک سے کرپشن کا خاتمہ، شاہ خرچیوں میں کمی کریں گے، وزیراعظم

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ کھربوں روپے...

امریکا نے دہشتگردی سے نمٹنے کیلیے پاکستانی اقدامات کی حمایت کر دی

امریکا نے دہشتگردی سے نمٹنے کے لیے پاکستان کے...

آج پاکستان سمیت دنیا بھر میں عالمی یوم مزدور منایا جا رہا ہے

آج پاکستان سمیت دنیا بھر میں عالمی یوم مزدور...

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان

وزیراعظم شہبازشریف نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی...

پاکستان بلوچستان کے بغیر نامکمل ہے، جنرل باجوہ

راولپنڈی: آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ پاکستان بلوچستان کے بغیر نامکمل ہے، ہماری پوری توجہ بلوچستان کی طرف ہے، پاکستان ہمارا ملک ہے ہمیں یہیں رہنا ہے اور یہیں مرنا ہے۔

ان خیالات کااظہار انہوں نے بلوچستان کے نوجوانوں سے خطاب کرتے ہوئے کیا، پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ( آئی ایس پی آر ) کے مطابق آرمی چیف نے آئی ایس پی آر ڈائریکٹوریٹ راولپنڈی میں طلباء اور فیکلٹی ممبرز سے ملاقات کی۔

آرمی چیف سے ملاقات کرنے والوں میں 173 طلباء اور فیکلٹی ممبرز کا تعلق بلوچستان کے مختلف تعلیمی اداروں سے تھا، جنرل قمرجاویدباجوہ نے نوجوانوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کےنوجوان قیمتی سرمایہ ہیں، قومی دھارے میں شامل ہوکر ملکی ترقی کیلئے اپنا مثبت کردار ادا کریں۔

ان کا کہنا تھا کہ وفاق کی تمام اکائیوں میں ہم آہنگی بے حد ضروری ہے، ہم آہنگی کے بغیر پاکستان آگے نہیں بڑھ سکتا

مل کر چلیں گے تو آسمان کی بلندیوں کو بھی چھولیں گے۔

جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ میرا اوڑھنا بچھونا پاکستان میں ہے، پاکستان ہمارا ملک ہے، ہمیں یہیں رہنا ہے اور یہیں جان دینی ہے، مجھے بلوچستان سے بہت محبت ہے، ہماری پوری توجہ بلوچستان کی طرف ہے، فخر ہے میرا تعلق بھی بلوچ رجمنٹ سے ہے، پاکستان بلوچستان کے بغیر نامکمل ہے۔

آرمی چیف نے مزید کہا کہ پاکستان کےنام میں جو”ستان”ہےوہ بلوچستان سےہے، بلوچستان میں امن واستحکام کے بغیر ہم ترقی نہیں کرسکتے، تعلیم ہماری قومی تر جیح ہے، بلوچستان میں کئی اے پی ایس اسکول کھولے جارہے ہیں، اس کے علاوہ کوئٹہ میں نسٹ کا کیمپس کھولا جارہا ہے، ہمیں استعداد بڑھانی ہے تاکہ لوگ بلوچستان آکر کام کرسکیں۔


مزید پڑھیں: آرمی چیف نے سوات میں آرمی پبلک،اسکول اینڈ کالج اور مہمندایجنسی میں سڑک کا افتتاح کردیا


انہوں نے کہا کہ ملک دشمن عناصر اور ایجنسیاں باہر سے پروپیگنڈا کررہی ہیں، ہمیں ملک مخالف پروپیگنڈے سے گمراہ ہونے کی ضرورت نہیں ہے۔


مزید پڑھیں: شہدا ہمارا فخر ہیں،آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ


انہوں نے بتایا کہ پاک فوج محفوظ اور مستحکم پاکستان کیلئے پر عزم ہے، ہم اندرونی و بیرونی چیلنجز سے نمٹنے کیلئے ہمہ وقت تیار ہیں، کسی کو اتنی جرات نہیں کہ وہ پاکستان کی طرف میلی آنکھ سے بھی دیکھ سکے۔


مزید پڑھیں: ہماری جانیں پاکستان کے لیے ہر وقت حاضر ہیں‘ آرمی چیف


اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں۔

Comments

- Advertisement -