تازہ ترین

آئی ایم ایف کا پاکستان کو سخت مالیاتی نظم و ضبط یقینی بنانے کا مشورہ

ریاض: عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے سخت...

اسحاق ڈار ڈپٹی وزیراعظم مقرر

وزیرخارجہ اسحاق ڈار کو ڈپٹی وزیراعظم مقرر کر دیا...

جسٹس بابر ستار کے خلاف بے بنیاد سوشل میڈیا مہم پر ہائیکورٹ کا اعلامیہ جاری

اسلام آباد ہائیکورٹ نے جسٹس بابر ستار کی امریکی...

وزیراعظم کا دورہ سعودی عرب، صدر اسلامی ترقیاتی بینک کی ملاقات

وزیراعظم شہباز شریف کے دورہ سعودی عرب کے دوسرے...

میئر لندن صادق خان نے دورہِ پاکستان کا اعلان کردیا

لندن: برطانوی دارالحکومت کے میئر صادق خان نے جلد اسلام آباد، لاہور اور کراچی کے دورے کا اعلان کردیا۔

تفصیلات کے مطابق صادق خان لندن کے میئر نامزد ہونے کے بعد پاکستان کا پہلا دورہ کریں گے اس دوران وہ سیاسی رہنماؤں کے علاوہ اسلام آباد، لاہور اور کراچی کے طالب علموں سے ملاقاتیں بھی کریں گے۔

صادق خان کا کہنا ہے کہ برطانوی حکومت سے لندن میں پاکستانی طلبہ کی سکونت اور مستقل سیٹلمنٹ کی بات کررہے ہیں اس ضمن میں جلد کوئی پیشرفت متوقع ہے۔

انہوں نے کہا کہ غیر قانونی آمدن سے حاصل ہونے والا پیسہ لندن میں جائیداد کی خرید و فروخت کے لیے لگایا جارہا ہے، حکومت سے اس طرز کی خرید و فروخت پر پابندی کی بات جاری ہے۔

پڑھیں: پاکستانی نژاد صادق خان لندن کے پہلے مسلمان میئرمنتخب

میئر لندن نے مزید کہا کہ لندن میں غیر قانونی انویسٹمنٹ روکنے کی کوشش شروع کردی ہے کیونکہ ہم لندن کو دنیا کا منی لانڈرنگ دالحکومت نہیں بننے دیں گے۔

یاد رہے کہ گزشتہ برس مئی برطانیہ میں بلدیاتی (لوکل) گورنمنٹ کے انتخابات کا انعقاد کیا گیا تھا جس میں پاکستانی نژاد برطانوی شہری نے کامیابی حاصل کی اور وہ برطانیہ کی تاریخ کے پہلے مسلمان میئر منتخب ہوئے تھے۔


اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں۔

Comments

- Advertisement -