نیویارک : عالمی مالیاتی ادارے کی جانب سے ورلڈ اکنامک آوٹ لک رپورٹ جاری کردی، جس میں پاکستانی معشیت میں بہتری جبکہ بھارتی معشیت میں سست روی کی پیش گوئی کی ہے۔
تفصیلات کے مطابق عالمی مالیاتی ادارے نے ورلڈ اکنامک آوٹ لک رپورٹ جاری کردی ہے، آئی ایم ایف کا کہنا ہے کہ پاکستانی معشیت میں بہتری متوقع ہے، معاشی شرح نمو پانچ اعشاریہ تین فیصد تک رہے گی جبکہ دوہزار اٹھارہ میں یہ بڑھ کر پانچ اعشاریہ چھ فیصد ہوجائے گی۔
عالمی ادارے کا کہنا ہے کہ پاکستان میں مہنگائی میں اضافے کا امکان ہے، مہنگائی کی وجہ روپے کی قدر میں متوقع کمی بنےگی۔
مزید پڑھیں : بھارت میں معاشی ترقی کی شرح سست روی کا شکار
دوسری جانب آئی ایم ایف نےبھارتی معشیت میں سست روی کی پیش گوئی کردی۔ بھارت کی معاشی شرح نمو چھ اعشاریہ سات فیصد رہے گی۔
اس سے قبل بھارتی جی ڈی پی سات اعشاریہ ایک فیصد رہینے کی پیش گوئی کی گئی تھی، آئی ایم ایف نے مودی سرکار کی معاشی پالیسوں کو شدید تنقیدکا نشانہ بنایا ہے۔
گزشتہ سال کے اواخر میں نریندر مودی کی حکومت نے کرپشن کی روک تھام کا نعرہ لگا کر یک جنبشِ قلم کرنسی نوٹ تبدیل کردیے تھے جس کی وجہ سے بھارتی روپے کی قدر میں کمی آئی اور عوام کو بھی شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔
موجودہ حکومت کے اس فیصلے نے بھارتی معیشت کو شدید نقصان پہنچایا ہے اور عوام اپنی حکومت سے شدید نالاں دکھائی دیتے ہیں۔
اس سے قبل آئی ایم ایف کے پاکستان میں مقیم نمائندے طوخیر میرزاوی کا کہنا تھاکہ پاکستان کے معاشی مینیجرز کو فوریطور ان مسائل کی طرف توجہ دینی ہوگی، ہم سمجھتے ہیں کہ پاکستان کو اب نئے پروگرام کی ضرورت نہیں اور اس میں اندورنی اور بیرونی معاشی مسائل کو سنبھالنے کی صلاحیت بھی موجود ہے۔