دبئی: پاکستان اور سری لنکا کی ٹیموں کے مابین کھیلے جانے والے سیریز کے پہلے میچ میں شعیب ملک کی اہلیہ ثانیہ مرزا نے خصوصی شرکت کی اور قومی ٹیم کی حوصلہ افزائی کی۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان اور سری لنکا کی ٹیموں کے مابین پہلا ون ڈے میچ دبئی کے انٹرنیشنل اسٹیڈیم میں دو روز پہلے کھیلا گیا جس میں سرفراز الیون نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے سری لنکا کو شکست دی تھی۔
پڑھیں: پہلا ون ڈے: پاکستان نے سری لنکا کو83رنز سے شکست دے دی
پاکستانی بلے بازوں نے عمدہ کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے سری لنکن ٹیم کو مقررہ 50 اوورز میں 293 رنز بنائے، ہدف کے تعاقب میں سری لنکن ٹیم 209 رنز بنا سکی جس کے بعد پاکستان نے 83 رنز سے فتح اپنے نام کی۔
پاکستانی ٹیم کو سپورٹ کرنے کے لیے جہاں عوام کی بڑی تعداد موجود تھی وہیں معزز شخصیات نے بھی یہ میچ دیکھا، شعیب ملک کی اہلیہ ثانیہ مرزا ، سابق صدر (ر) جنرل پرویز مشرف بھی میچ دیکھنے کے لیے اسٹیڈیم پہنچے۔
ثانیہ مرزا نے شعیب ملک کی دھواں دھار اننگز خوب انجوائے کی اور پاکستان کو جیت پر مبارک باد بھی پیش کی۔