لاہور : وفاقی وزیرریلوے خواجہ سعد رفیق کا کہنا ہے کہ میاں محمد نوازشریف اور ان کے خاندان پر فرد جرم عائد کرنا سازش ہے۔
تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق کا کہنا ہے کہ مسلم لیگ ن نے نہ کسی سے محاذ آرائی کی اورنہ کرےگی، باہمی لڑائیاں ملک کونقصان پہنچارہی ہیں۔
مسلم لیگ ن نےکسی سے محاذ آراٸ کی نہ کریے گی- باھمی لڑائیاں ملک کو نقصان پہنچا رھی ھیں-راٸ کا پہاڑ بنانا بند کیا جاۓ
— Khawaja Saad Rafique (@KhSaad_Rafique) October 19, 2017
خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ نوازشریف اوران کےخاندان پرفردجرم عائد کرنا سازش ہے، شریف خاندان کے خلاف سازش میں غیرملکی اورملکی عناصرملوث ہیں۔
میاں نوازشریف اوراُن کےخاندان پر عائد فردِ جُرم سازش انتقام اورجھوٹ کا ملغوبہ ھے- غیر ملکی اور مقامی عناصر ملوث ھیں-
— Khawaja Saad Rafique (@KhSaad_Rafique) October 19, 2017
وفاقی وزیرریلوے خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ رائی کا پہاڑبنانا بند کیا جائے، نام نہاد احتساب ڈرامہ مسترد کرتے ہیں۔
بعض لوگ چاھتے ھیں کہ pml n خاموشی سے مار کھاتی رھے- ناانصافی قبول نہیں کر سکتے-نام نہاد احتساب ڈرامہ مسترد کرتے ھیں
— Khawaja Saad Rafique (@KhSaad_Rafique) October 19, 2017
مسلم لیگ ن کے رہنما نے کہا کہ نوازشریف پرجمہوریت،ریاست کا دفاع کرنے کی اصل فرد جرم کی جائے، کچھ لوگ چاہتے ہیں ن لیگ خاموشی سے مار کھاتی رہے۔ انہوں نے کہا کہ ناانصافی قبول نہیں کرسکتے۔
نواز شریف پرآئین جمہوریت اور ریاست پاکستان کا دفاع کرنے کی اصل فرد جُرم عائد کی جاۓ-
— Khawaja Saad Rafique (@KhSaad_Rafique) October 19, 2017
اداروں میں تصادم سے پاکستان کونقصان ہوگا‘ اسپیکرقومی اسمبلی
خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ ملک اور قوم کے محسنوں کو رسوا کرکے سزائیں دینا ہماری اندوھناک روایت ہے۔
اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئرکریں۔