تازہ ترین

وزیراعظم شہباز شریف آج ریاض میں مصروف دن گزاریں گے

وزیراعظم شہباز شریف جو کل سعودی عرب پہنچے ہیں...

سیشن جج وزیرستان کو اغوا کر لیا گیا

ڈی آئی خان: سیشن جج وزیرستان شاکر اللہ مروت...

سولر بجلی پر فکسڈ ٹیکس کی خبریں، پاور ڈویژن کا بڑا بیان سامنے آ گیا

اسلام آباد: پاور ڈویژن نے سولر بجلی پر فکسڈ...

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بُری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

امریکا : دنیا کا محفوظ ترین گھر تیار

نیویارک : امریکی ریاست اٹلانٹا میں دنیا کا محفوظ ترین گھر تیار کرلیا گیا جس کی قیمت 14 لاکھ ڈالر مقرر کی گئی ہے۔

گھروں کو محفوظ بنانے کے لیے مختلف سیکیورٹی کے اقدامات کیے جاتے ہیں مگر اب ماہرین نے ایسا محفوظ گھر تیار کیا ہے جہاں مرکزی دروازے سے لے کر کمرے میں داخل ہونے تک خفیہ کوڈ ڈالنا ہوگا۔

اٹلانٹا میں تیار ہونے والے اس گھر کا رقبہ 36 ہزار اسکوئر فٹ اور ساڑھے تین ایکڑ پر محیط ہے جبکہ اس میں 8 کمرے موجود ہیں، اگر کوئی شخص اس گھر میں داخل ہونا چاہیے گا تو اُسے خفیہ کوڈ استعمال کرنا ہوگا۔

گھر میں ایسی ٹیکنالوجی کا استعمال کیا گیا ہے کہ اُسے آپ کسی بھی کونے سے بیٹھ کر کنٹرول کرسکتے ہیں، گھر کی قیمت پاکستانی روپے کے حساب سے تقریباً 15 ارب روپے کے قریب بنتی ہے۔

پانی کی ترسیل کے لیے خصوصی نظام بچھایا گیا جبکہ اس مکان میں سولر سسٹم کے ذریعے بجلی فراہم کی جارہی ہے، مکان میں لگائے جانے والے شیشے بلڈ پروف ہیں جن پر اے کے 47 کی گولی بھی اثر انداز نہیں ہوگی۔

سیکیورٹی کا نظام اور ڈیزائن نہایت خفیہ رکھا گیا ہے تاہم مالک کا کہنا ہے کہ خریدار کو تمام تر نظام سے آگاہ کیا جائے گا۔

مالک کا کہنا ہے کہ دنیا کا محفوظ ترین گھر بنانے کا اُس کا خواب پورا ہوگیا، اب اگر کوئی شخص مجھ سے یہ گھر خریدنا چاہتا ہے تو وہ بلاجھجھک رابطہ کرے۔ اُن کا کہنا ہے کہ یہ امریکا کی تاریخ کا محفوظ ترین گھر ہے۔


اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

Comments

- Advertisement -