اتوار, نومبر 17, 2024
اشتہار

پروین رحمان قتل کیس، مفرور ملزم امجد گرفتار

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : پولیس نے اورنگی ٹاؤن پروجیکٹ کی سربراہ پروین رحمان کے قتل میں ملوث نامزد مفرور ملزم امجد کو گرفتار کر لیا ہے.

تفصیلات کے مطابق پروین رحمان کے قتل میں ملوث ایک اور ملزم کو گرفتار کر لیا گیا ہے ملزم قتل کے بعد فرار ہو گیا تھا جس کی تلاش میں پولیس مختلف علاقوں میں چھاپے مار رہی تھی.

ایس ایس پی غربی نے ملزم کی گرفتاری کی تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ ملزم امجد کو تین سال بعد انتھک محنت اور ریکی کے بعد حراست میں لیا گیا ہے جو پروین رحمان کی ٹارگٹ کلنگ کے بعد سے مفرور تھا.

- Advertisement -

ایس ایس پی انویسٹی گیشن نے مزید کہا کہ ملزم امجد کے کئی ساتھی اور اس قتل کیس کا مرکرزی مملزم پہلے ہی پولیس کی حراست میں ہیں جن سے تفتیش کی روشنی میں تحقیقاتی عمل کو آگے بڑھایا.

 اسی سے متعلق : پروین رحمان قتل کیس کا مرکزی ملزم رحیم سواتی گرفتار

خیال رہے اورنگی پائلٹ پروجیکٹ کی سربراہ پروین رحمان کو 2013 کو اس وقت قتل کیا گیا جن وہ اپنے دفتر سے گھر کے لیے جا رہی تھیں ، ملزمان نے ان کی گاری کو بنارس کے قریب نشانہ بنایا جس میں وہ جانبر نہ ہو سکیں.

 یہ بھی پڑھیں : پروین رحمان قتل کی عدالتی تحقیقات رپورٹ مکمل

پولیس نے تین سال بعد پروین رحمان قتل کیس کے مرکزی ملزم رحیم سواتی کو منگھو پیر سے حراست میں لے لیا تھا جو کہ اے این پی کے ٹکٹ پر کونسلر بھی رہ چکا تھا اور جس کے تحریک طالبان سے بھی تعلقات تھے.


اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں