اشتہار

فیس بک پر ’گڈ مارننگ‘ اسٹیٹس جرم بن گیا، نوجوان گرفتار

اشتہار

حیرت انگیز

بیت المقدس: ناخواندہ اور ظالم اسرائیلی فوجیوں نے فیس بک کے ’گڈمارننگ‘ اسٹیٹس کا غلط مقصد سمجھتے ہوئے فلسطینی نوجوان کو گرفتار کر لیا۔

تفصیلات کے مطابق مظلوم فلسطینوں پر مظالم ڈھانے والے ظالم اسرائیلی فوجیوں نے سوشل میڈیا پر بھی نظر رکھنا شروع کردی اور انہوں نے حال ہی میں ایک نوجوان کو ’صبح بخیر‘ کا اسٹیٹس ڈالنے پر حراست میں لیا۔

اسرائیلی فوج کے ترجمان نے نوجوان کی گرفتاری کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ ’اُس نے 15 اکتوبر کو فیس بک پر ٹریکٹر کے ساتھ اپنی تصویر شیئر کی جس کے ساتھ عربی زبان میں گڈ مارننگ لکھا‘۔

- Advertisement -

اسرائیلی فوج کے اہلکار نے ’صبح بخیر‘ کے اسٹیٹس کو عبرانی زبان میں ترجمہ کر کے پڑھا جس کا مطلب یہ نکلا کہ ’اس پر حملہ کردو‘، صہیونی پولیس نے فوری طور پر نوجوان کو گرفتار کرلیا۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ماضی میں شدت پسندوں نے بلڈوزر کا استعمال کرتے ہوئے حملے کیے، پوسٹ اور پولیس اہلکار کی رپورٹ کو مدنظر رکھتے ہوئے نوجوان کو حراست میں لیا گیا تاہم تفتیش میں جب وہ بے قصور پایا گیا تو اُسے باعزت طریقے سے رہا کردیا۔

صہیونی پولیس نے ضابطہ اخلاق کے تحت لڑکے کی شناخت ظاہر نہیں کی اور فیس بک پوسٹ کو ڈیلیٹ کروادی۔

واضح رہے کہ اسرائیل نے فلسطین پر 1948 سے غاصبانہ قبضہ کر کے مسلم اکثریتی علاقے کو اپنی ہی ریاست قرار دیا اور تسلط برقرار رکھنے کے لیے فوجیں بھی اتار رکھی ہیں جو نہتے مسلمان پر مظالم کرتی ہیں۔ دوسری جانب فلسطین کی مسلمان آبادی کو اقلیت دکھانے کے لیے اسرائیلی حکومت تیزی سے یہودی بستیوں کی آبادکاری بھی کررہی ہے۔


اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں