اشتہار

سینیٹر باب کارکر جیسا نا اہل شخص کتے پکڑنے والے شخص کے عہدے کا بھی اہل نہیں، ٹرمپ

اشتہار

حیرت انگیز

واشنگٹن : امریکی صدر نے ری پبلکن سینیٹرز کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ سینیٹر باب کارکر جیسا نا اہل شخص کتے پکڑنے والے شخص کے عہدے کا بھی اہل نہیں۔

تفصیلات کے مطابق امریکی صدر نے ری پبلکن سینیٹرز پر جوابی حملہ کرتے ہوئے ایک بار پھر ٹویٹر کا سہارا لیتے ہوئے کہا کہ سینیٹر باب کارکر جیسا نا اہل شخص کتے پکڑنے والے شخص کے عہدے کا بھی اہل نہیں۔

- Advertisement -

صدر ٹرمپ کے اس ٹوئٹ کے جواب میں سینیٹر کورکر نے بھی ایک ٹوئٹ کیا، جس میں انہوں نے کہا کہ "ایک مکمل جھوٹے صدر کی ایک اور غلط بیانی۔”

ٹرمپ نے ایک اور ٹویٹ میں سینیٹر جیف فلیک کو بھی تنقید کا نشانہ بنایا۔

ٹوئٹر پر تنقید کے بعد صدر ٹرمپ نے کیپٹل ہِل کا دورہ کیا تھا ، جہاں انہوں نے ری پبلکن سینیٹرز کے ساتھ کھانا کھایا اور کہا کہ بیشتر ری پبلکن سینیٹرز "عظیم لوگ ہیں جو ٹیکسوں میں بڑی کٹوتیاں اور امریکہ کو کامیاب ہوتے دیکھنا چاہتے ہیں۔


مزید پڑھیں : ری پبلکن سینیٹرز کی ٹرمپ پر تنقید، جیف فلیک کا امریکی صدر کے ساتھ نہ چلنے کا اعلان


یاد رہے کہ ری پبلکن سینیٹرز باب کارکر اور جیف فلیک نے ٹرمپ پر شدید تنقید کی تھی، جیف فلیک نے امریکی صدر کے ساتھ نہ چلنے کا اعلان کیا تھا اور کہا کہ یہ امید کرنا کہ ڈونلڈ ٹرمپ اپنے رویے میں بہتری لائیں گے تو خود کو بے وقوف بنانے کے متراف ہے۔

امور خارجہ کمیٹی کے چیئرمین سینیٹر باب کارکر کا کہنا تھا کہ صدر ٹرمپ مسلسل غلط بیانی سے امریکہ کو آلودہ کر رہے ہیں۔


اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں