پیر, مارچ 10, 2025
اشتہار

موٹر سائیکل کا تحفہ دیکھ کر ثانیہ مرزا نے کس خواہش کا اظہار کیا؟

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور: پاکستان کی شاندار فتح کے بعد شعیب ملک کو ملنے والے مین آف دی میچ کو دیکھ کر اہلیہ ثانیہ مرزا خاموش نہ رہ سکیں اور مزاحیہ جملے کہہ ڈالے۔

تفصیلات کے مطابق 8 سال بعد انٹرنیشنل کرکٹ کی واپسی  پاکستان کے لیے مبارک ثابت ہوئی اور سرفراز الیون کے ساتھ کھیلنے والے نئی کھلاڑیوں نے بھی عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ سرفراز الیون میں نوجوان کھلاڑی شامل ہیں جو اپنے جذبے اور صلاحیتوں کی بنیاد پر ٹیم کو مسلسل فتوحات سے ہمکنار کروارہے ہیں۔

کپتان سرفراز بھی ہر میچ کے بعد کھلاڑیوں کو شاباش دیتے اور اس بات کا برملا اعتراف کرتے نظر آتے ہیں کہ یہ فتوحات ٹیم ورک اور کھلاڑیوں کی وجہ سے ہی ممکن ہیں، نوجوان کھلاڑی بھرپور جذبے کے ساتھ میدان میں اترتے ہیں اور اس طرح ہم اپنی خامیوں کو بھی دور کرلیتے ہیں۔

پڑھیں: تیسرا ٹی ٹوینٹی: پاکستان نے سری لنکا کو 36رنز سے شکست دے دی

میچ کے اختتام پر تقسیمِ انعامات کی تقریب ہوئی جس میں شعیب ملک کو عمدہ بیٹنگ کا مظاہرہ کرنے پر مین آف دی میچ کا ایوارڈ دیا گیا ساتھ میں انہیں ایک ہیوی بائیک بھی دی گئی۔

ابھی موٹرسائیکل شعیب ملک کو ملی ہی تھی کہ اسٹیڈیم میں بیٹھی اُن کی اہلیہ نے تصویر لے کر سوشل میڈیا پر شیئر کی اور اس خواہش کا اظہار کیا کہ وہ اسی پر سفر کرنا چاہتی ہیں۔

ثانیہ مرزا نے اپنے ٹویٹ میں لکھا کہ ’چلیں پھر اس پر‘ مگر جب انہوں نے دیکھا کہ شعیب ملک کے ساتھ موٹر سائیکل پر شاداب خان بیٹھ گئے تو اگلے ہی ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ ’میں سمجھی کہ یہ سیٹ میرے لیے ہے، خیر اب میں برا نہیں مانوں گی‘۔ شعیب ملک کی اہلیہ کے مزاحیہ ٹویٹ سے صارفین خوب محظوظ ہوئے۔

آل راؤنڈر شعیب ملک کو جب بائیک ملی تو انہوں نے شاداب خان کو پچھلی نشست پر بٹھایا اور ٹرافی ہاتھ میں تھام کر اسٹیڈیم کا چکر لگا کر عوام کا شکریہ ادا کیا۔


اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں