اسلام آباد : عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمت ستائیس ماہ کی بلند ترین سطح پر آگئی، مقامی مارکیٹ میں بھی پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں دوروپےفی لیٹر اضافہ متوقع ہے۔
تفصیلات کے مطابق مہنگائی کے بوجھ تلے دبی عوام کی مشکلات میں اضافہ ہونے جارہا ہے، عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمت میں اضافے کے باعث مقامی منڈی میں بھی خام تیل کی قیمت اضافہ متوقع ہے، انڈسٹری زرائع کے مطابق پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں دوروپےفی لیٹر اضافہ متوقع ہے۔
پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں ڈیڑھ روپے جبکہ ڈیزل کی قیمت میں دو روپے فی لیٹر اضافے کا امکان ہے۔
خیال رہے کہ خام تیل کی قیمت ستائیس ماہ کی بلند ترین سطح پر آگئی اور خام تیل کی قیمت 60 ڈالر فی بیرل تک پہنچ گئی جبکہمریکی خام تیل کی قیمت آٹھ ماہ کی بلند ترین سطح پر آگئی، امریکی خام تیل کی قیمت تیرپن ڈالر پچاس سینٹس فی بیرل ہوگئی۔
ارکیٹ تجزیہ کاروں کے مطابق قیمتوں میں اضافہ خلیجی ممالک میں جاری سیاسی تنازعات اور اوپیک کی جانب سے پیداوار کم رکھنے پر اتفاق کے باعث ہوا ہے، اوپیک نے سال دوہزار اٹھارہ میں بھی خام تیل کی پیداوار کو کم رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔
مزید پڑھیں : عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمت 2 سال تین ماہ کی بلند ترین سطح پر
ورلڈ بینک کا کہنا ہے کہ سال 2018 میں تیل کی اوسطاً قیمت 56 ڈالر فی بیرل تک رہنے کا امکان ہے جو گذشتہ سال 53 ڈالر فی بیرل تھی۔
یاد رہے کہ گذشتہ ماہ بھی حکومت کی جانب سے پیٹرول کی قیمت میں 2 روپے اضافہ جبکہ مٹی کے تیل کی قیمت میں 4 روپے، لائٹ اسپیڈ اور ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 2 روپے فی لیٹر کا اضافہ کیا گیا تھا ۔
پیٹرول کی موجودہ قیمت 73.5 روپے فی لیٹر ہے۔