جمعہ, جولائی 4, 2025
اشتہار

کسی این آر او کی توقع نہیں، ایاز صادق

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور: اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے کہا ہے کہ ہمیں کسی این آر او کی توقع نہیں، نواز شریف 3 نومبر کو احتساب عدالت میں پیش ہوں گے۔

سمن آباد میں کارکنان سے خطاب کرتے ہوئے ایاز صادق نے کہا کہ نئی حلقہ بندیوں پر کل پارلیمانی جماعتوں کا اجلاس طلب کیا ہے، الیکشن کمیشن کا نئی حلقہ بندیوں سے متعلق موقف سنیں گے۔

انہوں نے کہا کہ موجودہ حلقہ بندیاں 1998 کی مردم شماری کے مطابق ہیں، لندن میں لیگی قیادت شاید حلقہ بندیوں پر مشاورت کے لیے ہے، نئی مردم شماری کے مطابق حلقہ بندیوں پر فیصلہ کیا جائے گا۔

اسپیکر قومی اسمبلی نے کہا کہ کلثوم نواز کے لیے ضروری نہیں کہ فوری حلف اٹھائیں، کلثوم نواز جب بھی آئیں گی حلف اٹھا سکتی ہیں، کلثوم نواز رخصت کی درخواست بھی دے سکتی ہیں۔

ایاز صادق نے کہا کہ وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی ذاتی خرچے پر لندن گئے ہیں، فارورڈ بلاک یا پارٹی قیادت سے اختلاف کی بات نہیں سنی، مجھے کوئی ایک ایسا ممبر نہیں ملا جس نے فارورڈ بلاک کی بات کی ہو۔

انہوں نے کہا کہ نواز شریف 3 نومبر کو احتساب عدالت میں پیش ہوں گے، نواز شریف کے 4 سال کے دور میں جو بہتری آئی وہ سب کے سامنے ہے۔

اسپیکر قومی اسمبلی نے کہا کہ ایل این جی کے آنے سے اس بار سردیوں میں گیس کی لوڈ شیڈنگ بھی نہیں ہوگی، آج ملک میں لوڈ شیڈںگ تقریبا ختم ہوچکی ہے، دسمبر تک بجلی کی لوڈ شیڈنگ مکمل ختم ہوجائے گی۔

ایاز صادق نے کہا کہ پاکستان کو افغانستان کی طرف سے جو مشکلات ہیں اس پر مل کر بیٹھنا ہوگا، مشرقی بارڈر پر ہمارا ایک ہی پیغام ہونا چاہیے کہ ہم سب ایک ہیں۔

انہوں نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں نہتے کشمیریوں پر مظالم کا ازالہ ضروری ہے، پاکستان کشمیریوں کے حق کے لیے عالمی سطح پر آواز اٹھاتا رہے گا۔


نوازشریف جلد وطن واپس آئیں گے، ایاز صادق


اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں