جمعہ, دسمبر 27, 2024
اشتہار

متحدہ عرب امارات میں ملازمین کی تعطیلات سے متعلق نیا قانون لاگو

اشتہار

حیرت انگیز

دبئی : متحدہ عرب امارات کی حکومت نے ملازمین کے لیے نیا قانون لاگو کیا ہے جس کے تحت اب بیماری کے دوران 15 دن کی تعطیلات تنخواہ کے ساتھ جب کہ مزید ایک مہینے کی تعطیلات آدھی تنخواہ کے ساتھ دی جائے گی۔

تفصیلات کے مطابق متحدہ عرب امارات میں بیماری کے عذر کے باعث مستقل 90 چھٹیاں ایک ساتھ لے سکتے ہیں تاہم یہ پیشکش محض مستقل ملازمین کے لیے ہیں جو اپنی عارضی مدت ملازمت بہ احسن پوری کرچکے ہوں۔

اس حوالے سے محکمہ محنت اور افرادی قوت کا کہنا ہے کہ 1980 کے آئین کے آرٹیکل 83 کی شق نمبر 8 کے تحت آزمائشی مدت پوری نہ کرنے والی ملازمین تنخواہ کے ساتھ تعطیلات حاصل نہیں کرسکتے۔

- Advertisement -

تاہم آزمائشی مدتِ ملازمت مکمل ہونے کے تین ماہ بعد بعد سالانہ 90 طبی تعطیلات لے سکتا ہے چاہے وہ ایک ساتھ لے یا متفرق دنوں میں ان تعطیلات سے فائدہ اُٹھائے اور یہ ملازم کی صوابدید پر ہوتا ہے۔

متحدہ عرب امارات میں 90 دنوں کی تعطیلات کی تقسیم کچھ اس طرج کی گئی ہے پہلے 15 دن کی تعطیلات مکمل تنخواہ کے ساتھ فراہم کی جاتی ہیں اور اس کے بعد ایک مہینے کی تعطیلات آدھی تنخواہ کے ساتھ دی جاتی ہے اور بقیہ تعطیلات بغیر تنخواہ کی جاسکتی ہیں جس پر کمپنی ملازمین کو نکالنے کا اختیار نہیں ہوگا۔

تاہم نوے دن کی طبی تعطیلات اسی وقت مہیا کی جاسکتی ہیں جب دبئی ہیلتھ اتھارٹی بیماری کا سرٹیفیکٹ جاری کرے اور بیمار ملازم اپنی کے بیماری کے دو روز کے اندر اندر اپنی کمپنی کو آگاہ کرنے کا پابند ہوگا۔


اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں