جمعرات, مئی 15, 2025
اشتہار

حکومت نے عوام پر ایل پی جی بم گرادیا

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: حکومت نے موسمِ سرما کی آمد کے ساتھ ہی ایل پی جی کے نرخوں میں ہوشربا اضافہ کردیا ہے‘ طلب بڑھنے پر قیمتوں میں مزید اضافہ بھی متوقع ہے۔

ایل پی جی ڈسٹری بیوشن ایسوسی ایشن کے مطابق ایل پی جی کی فی کلوگرام قیمت میں 5 روپے کا اضافہ کیا ہے جس کے بعد فی کلو قیمت بڑھ کر 110 روپے ہو گئی ہے۔

ایسوسی ایشن کا یہ بھی کہنا ہے کہ نرخ بڑھنے سے گھریلو سلنڈر50 روپے اور کمرشل سلنڈر 200 روپے مہنگا ہو جائے گا۔

آل پاکستان ایل پی جی ڈسٹریبیوٹرز ایسوسی ایشن کےچیئرمین عرفان کھوکھر کے مطابق رسد کے مقابلے میں طلب بڑھنے سے آئندہ دنوں میں ایل پی جی کے نرخ مزید بڑھنے کا امکان ہے۔

یاد رہے کہ ہر سال پاکستان میں موسمِ سرما کی آمد کے ساتھ ہی ایل پی جی کی طلب میں اضافہ ہوجاتا ہے اور حکومتی سطح پر ناقص منصوبہ بندی کے سبب نہ صرف قیمتوں میں اضافہ ہوتا ہے بلکہ قلت بھی پیدا ہوجاتی ہے۔


اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں