اتوار, جولائی 6, 2025
اشتہار

بچےہمارے ملک کا سب سے قیمتی اثاثہ ہیں،بلاول بھٹو زرداری

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : پیپلزپارٹی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ بچےہمارے ملک کا سب سے قیمتی اثاثہ ہیں، بچوں کے لیے صحت و تعلیم کی سہولیات بہتربنانےکی ضرورت ہے۔

تفصیلات کے مطابق پیپلزپارٹی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کاعالمی یوم اطفال پر اپنے پیغام میں کہا کہ بچے ہمارے ملک کا سب سے قیمتی اثاثہ ہیں، ریاست اور والدین بچوں کوتحفظ اور آگے بڑھنےکے مواقع فراہم کریں۔

بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ پیپلزپارٹی نے ہمیشہ بچوں کے تحفظ کے لیے انقلابی اقدامات کیے، پولیواوردیگر بیماریوں سے حفاظتی ویکسی نیشن کی شروعات کی گئی۔

پی پی چیئرمین نے کہا کہ سندھ واحد صوبہ ہے جہاں انٹرمیڈیٹ تک تعلیم مفت ہے، طلباکی داخلہ و امتحانی فیس کے اخراجات سندھ حکومت اٹھاتی ہے۔

انکا مزید کہنا تھا کہ بچوں کے لیے صحت و تعلیم کی سہولیات بہتربنانےکی ضرورت ہے۔

خیال رہے کہ پاکستان سمیت دنیا بھر میں بچوں کا دن آج منایا جا رہا ہے، آزادی کے ستر سال بعد بھی پاکستان بھر میں دو کروڑ سےزائد بچے تاحال تعلیم سےمحروم ہیں۔


اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں