ہفتہ, مئی 18, 2024
اشتہار

سعودی عرب میں شدید بارشوں سے نظام زندگی معطل

اشتہار

حیرت انگیز

جدہ : سعودی عرب میں شدید بارشوں نے نظام زندگی معطل کر دی ہیں ، موسلا دھار بارشوں کے باعث سڑکیں اور انڈر پاسز زیر آب آگئیں جبکہ سردی کی شدت میں بھی اضافہ ہو گیا۔

تفصیلات کے مطابق سعودی عرب کے مختلف شہروں میں گذشتہ دو روز سے موسلا دھاربارشوں نے نظام زندگی مفلوج کردیا، شدید بارشوں سے سڑکیں اور انڈر پاسز جھیل کا منظر پیش کرنے لگے۔

- Advertisement -

یہ مکہ کا ایک انڈر پاس بھی بارش میں ڈوب گیا۔

سعودی ذرائع ابلاغ کے مطابق جدہ میں شدید طوفانی بارشوں کے باعث جدہ مکہ ایکپسریس وے بند کردی گئی، انڈر پاسز میں پانی بھر جانےسے کئی گاڑیاں پھنس گئیں۔

سعودی محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ بارشوں کا سلسلہ جمعرات تک جاری رہنے کا امکان ہے، سعودی عرب کے شمالی ، وسطی اور شمال مشرقی علاقوں میں موسم بڑی حد تک سرد ہو جائے گا۔

جدہ کے وسطی اور شمالی علاقوں میں بارش تھم گئی ہے جبکہ مشرقی اور جنوبی علاقوں میں تیز ہوگی، آج شام کو بھی جدہ میں بارش ہوگی۔

دوسری جانب مدینہ منورہ میں ہونے والی بارش کے باعث سردی کی شدت میں اضافہ ہوگیا۔


اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں