جمعہ, مئی 17, 2024
اشتہار

یمن، امریکی ڈرون حملے میں 7 القاعدہ رہنما ہلاک

اشتہار

حیرت انگیز

عدن : جنوبی یمن میں القاعدہ کے 7 خطرناک کمانڈرز ڈرون حملے میں ہلاک ہو گئے ہیں، لاشیں جل کر خاکستر ہو جانے کے باعث ہلاک شدگان کی تاحال شناخت نہیں ہو سکی ہے.

تفصیلات کے مطابق ڈرون حملہ مبینہ طور پر امریکا کی جانب سے یمن کے جنوبی علاقے عدن میں واقع صوبے شبوا پر گاڑیوں کے ایک قافلے پر کیا گیا جس میں متعدد افراد کے ہلاک ہونے کی اطلاع ہیں.

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق امریکی فورسز کی جانب سے ڈرون حملہ انٹیلی جنس بنیادوں پر حاصل کی گئی معلومات کی روشنی میں کیا گیا جس میں صوبے بانڈا کو جانے والی سڑک پر 3 گاڑیوں کو نشانہ بنایا گیا.

- Advertisement -

ڈرون حملے کے باعث تینوں گاڑیاں مکمل طور پر تباہ ہو گئیں جب کہ ان میں سوار 7 القاعدہ کمانڈرز موقع پر ہلاک ہوگئے جن کی تاحال شناخت نہیں ہو سکی ہے تاہم خیال کیا جا رہا ہے کہ ہلاک ہونے والے شدت پسند تنظیم القاعدہ کے اہم رہنما تھے.

یاد رہے کہ امریکا شدت پسند تنظیموں میں القاعدہ کو سرفہرست شمار کرتا ہے جب کہ یمن میں موجود القاعدہ کی برانچ کو سب سے خطرناک گروہ قرار دیتا ہے چنانچہ اس علاقے میں ڈرون حملے معمول کا حصہ بنتے جا رہے ہیں.

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں