ہفتہ, مئی 18, 2024
اشتہار

جرمنی، پناہ گزینوں کے لیے نرم دل رکھنے والی خاتون میئرپرانتہا پسند چاقو بردارکا حملہ

اشتہار

حیرت انگیز

جرمنی : چاقو بردار شخص نے پناہ گزینوں کے لیے آواز اُٹھانے والی خاتون ٹاؤن میئر پر چھرے کے وار کر کے زخمی کردیا، حملہ آور کو جائے وقوعہ سے ہی حراست میں لے لیا گیا.

تفصیلات کے مطابق الٹینا کے مغربی علاقے کی 57 سالہ خاتون میئر انڈریاز ہولاسٹین پر پیر کے روز اس وقت حملہ کیا گیا جب وہ ایک ریسٹورینٹ میں موجود تھیں جس کے نتیجے میں وہ زخمی ہو گئی.

ریستورینٹ کے عملے نے ہوشیاری کا مظاہرہ کرتے ہوئے نہ صرف یہ کہ زخمی ٹاؤن میئر کو فوری طور پر قریبی اسپتال منتقل کیا بلکہ حملہ آور کو بھی قابو کر کے پولیس کے حوالے کیا.

- Advertisement -

زخمی خاتون ٹاؤن میئر کو طبی امداد کے بعد چند گھنٹوں کے بعد ہی اسپتال سے فارغ کردیا گیا جس کے بعد مقامی پولیس نے ان کا بیان قلم بند کرلیا ہے اور ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ہے.

پولیس کا کہنا ہے کہ 56 سالہ حملہ آور نے نشے کی حالت میں 30 سینٹی میٹر لمبے چاقو سے ٹاؤن میئر پر پناہ گزینوں کے حق میں بیان دینے پر حملہ کیا اور حملے سے قبل حملہ آور نے حکومت کی پناہ گزینوں سے متعلق آزادانہ پالیسی کو بھی سخت تنقید کا نشانہ بنایا تھا.

خاتون میئر نے اپنے بیان میں ریسٹورینٹ میں کام کرنے والے ملازم کا خصوصی شکریہ ادا کیا جس کی بروقت مداخلت سے وہ حملہ آور کے جان لیوا ضرب سے محفوظ رہیں اور فوری طور ہر اسپتال پہنچا دی گئیں.

خیال رہے جرمنی میں پناہ گزینوں کو سہولیات فراہم کرنے اور سیاسی پناہ دینے کے حوالے سے متحرک سرکاری عہدوں پر فائز افراد کو انتہا پسندوں کی جانب سے نشانہ بنانے کا عمل جاری ہے جس کی حکومت نے سخت مذمت کی ہے.

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں