پیر, جولائی 7, 2025
اشتہار

شمالی کوریا دنیا کو جنگ کی طرف دھکیل رہا ہے‘ نکی ہیلی

اشتہار

حیرت انگیز

نیویارک : اقوام متحدہ میں امریکی سفیر نکی ہیلی کا کہنا ہےکہ شمالی کوریا دنیا کے امن کو تہہ وبالا کرنے کہ درپر ہے، اگرجنگ ہوئی تو تمام ترذمہ داری شمالی کوریا پرعائد ہوگی۔

تفصیلات کے مطابق شمالی کوریا کےمسئلے پر سلامتی کونسل کےاجلاس سے خطاب میں اقوام متحدہ میں امریکی مندوب نکی ہیلی کا کہنا تھا کہ عالمی برادری کوشمالی کوریا سے تجارتی تعلقات منقطع کرلینے چاہیے۔

امریکی سفیرنکی ہیلی کا کہنا ہے کہ شمالی کوریا دنیا کو جنگ کی طرف دھکیل رہا ہے۔

نکی ہیلی کا مزید کہنا تھا کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے چین پر زور دیا ہے کہ شمالی کوریا کو تیل کی فراہمی معطل کردے اور شمالی کوریا کی بڑھتی ہوئی جارحیت کے خاتمے میں امریکہ کا ساتھ دے۔


شمالی کوریا کی جانب سے بیلسٹک میزائل کا ایک اور تجربہ


خیال رہے کہ گزشتہ روز شمالی کوریا کے بلیسٹک میزائل تجربے کے بعد امر یکہ اور جاپان کی درخواست پر سلامتی کونسل اجلاس طلب کیا گیا تھا۔

یاد رہے کہ گزشتہ ہفتے امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ نے شمالی کوریا کو دہشت گرد ریاست قرار دیا تھا۔


اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں