بدھ, جنوری 1, 2025
اشتہار

کرسٹیانورونالڈونےپانچویں مرتبہ بیلن ڈی اورایوارڈ جیت لیا

اشتہار

حیرت انگیز

پیرس : عالمی شہرت یافتہ فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو نےبارسلونا کے لیونل میسی کو شکست دے کرسال کے بہترین کھلاڑی کا بیلن ڈی اور ایوارڈ پانچویں بار جیت لیا۔

تفصیلات کے مطابق فرانس کے دارالحکومت پیرس کے مشہور زمانہ ایفل تاور میں منعقدہ شاندار تقریب میں سابق فرانسیسی کھلاڑی ڈیوڈ گنولا نےکرسٹیانو رونالڈو کو بیلن ڈی اور ایوارڈ دیا۔

عالمی شہرت یافتہ فٹبالر لیونل میسی فہرست میں دوسرے نمبرپر رہے جبکہ رواں برس بارسلونا سے پیرس سینٹ جرمین منتقل ہونے والے دنیا کے مہنگے ترین کھلاڑی برازیلین نیمارتیسرے نمبر پررہے۔

خیال رہے کہ کرسٹیانو رونالڈو نے گزشتہ سیزن میں اپنے کلب ریئل میڈرڈ کو چیمپیئنز لیگ جتوانے میں اہم کردار ادا کیا تھا۔

- Advertisement -

پرتگال کو 2016 میں یوروکپ جتوانے کے بعد کرسٹیانو رونالڈو نے ریئل میڈرڈ کی جانب سے 42 گول دیے، انہوں نے چیمپیئنز لیگ کے فائنل میں دو گول کیے تھے۔

یاد رہے کہ کرسٹیانو رونالڈو 2008، 2013، 2014 اور 2016 میں بھی بیلن ڈی اورایوارڈ جیت چکے ہیں۔


کرسٹیانورونالڈونےدوسری بارفیفا فٹبالرآف دی ایئرکا ایوارڈ جیت لیا


واضح رہے کہ رواں برس اکتوبر میں پرتگال کے اسٹارفٹبالرکرسٹیانو رونالڈو نے مسلسل دوسری بار فیفا پلیئرآف دی ائیر کا ایوارڈ اپنے نام کیا تھا۔


اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں