اسلام آباد : حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشال ملک کا کہنا ہے کہ بیت المقدس کواسرائیلی دارالحکومت قراردینا اسلام دشمنی ہے اور معصوم نہتے شہریوں کی شہادت بدترین دہشتگردی ہے۔
تفصیلات کے مطابق حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشال ملک نے آزاد کشمیر میں بھارتی فائرنگ کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ بھارتی فوج نے بوجھ کر نہتے کشمیریوں کوفائرنگ کانشانہ بنایا، معصوم نہتےشہریوں کی شہادت بدترین دہشتگردی ہے۔
مشال ملک امریکی صدر کے مقبوضہ بیت المقدس کو اسرائیلی دارلحکومت تسلیم کئے جانے کے فیصلے کے حوالے سے کہنا تھا کہ ٹرمپ اور مودی کا گٹھ جوڑ عیاں ہوتا جارہا ہے، مقبوضہ بیت المقدس یت المقدس کواسرائیلی دارالحکومت قراردینا اسلام دشمنی ہے۔
حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ نے مزید کہا کہ کشمیری فلسطین کی آزادی کیلئےفلسطینی بھائیوں کیساتھ ہیں۔
مزید پڑھیں : بھارت نےمقبوضہ کشمیر میں کالےقوانین نافذ کررکھےہیں،مشال ملک
یاد رہے اس سے قبل مشال ملک کا کہنا تھا کہ بھارت نےمقبوضہ کشمیر میں کالے قوانین نافذ کررکھےہیں، اس قانون کے تحت وہ کسی کو کبھی بھی مار سکتے ہیں یا تشدد کر سکتے ہیں اور ان سے پوچھا نہیں جا سکتا۔
شال ملک کا کہنا تھا کہ بھارتی فوج خواتین کو بدترین تشدد کا نشانہ بنا رہی ہے، معصوم بچوں کو بھی تشدد کا نشانہ بنایا جا رہا ہے مقبوضہ کشمیر میں جگہ جگہ بھارتی فوج کے کیمپس قائم ہیں، مقبوضہ کشمیر میں کوئی فرد آزاد فضا میں سانس نہیں لے سکتا۔
یاد رہے کہ بھارت فوج نے کنٹرول لائن کے سیکٹر چری کوٹ کےگاؤں چھفرمیں جنازے پر بلا اشتعال فائرنگ کردی، جس کے نتیجے میں دو شہری شہید اور ایک خاتون زخمی ہوگئی تھی۔
پاک فوج کی بھرپورجوابی کارروائی میں ایک بھارتی فوجی ہلاک اور پانچ زخمی ہوئے تھے۔