پیر, مئی 12, 2025
اشتہار

روپے کی قدرمیں کمی سے پاکستانی معیشت میں بہتری آئے گی، آئی ایم ایف

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : انٹر نیشنل مانیٹری فنڈ (آئی ایم ایف) کا کہنا ہےکہ روپے کی قدر میں کمی پاکستانی معیشت کیلئے مددگار ثابت ہوگی، اسٹیٹ بینک کے فیصلے کا خیرمقدم کرتے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق عالمی ملیاتی ادارے آئی ایم ایف کے مشن چیف ہیرالڈ فنگر نے کہا ہے کہ پاکستانی روپے کی قدر میں کمی ملکی معیشت کیلئے مددگار ثابت ہوگی، روپے کی قدر میں کمی کے اسٹیٹ بینک کے فیصلے کا خیر مقدم کرتےہیں۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نےاسلام آباد میں نیوز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا، آئی ایم ایف چیف نے پاکستانی معیشت کو درپیش چار چیلنجز کی بھی نشاندہی کردی۔ سربراہ آئی ایم ایف مشن کا کہنا تھا  کہ حکومت کا سیاسی عدم استحکام سے نمٹنا بڑا چیلنج ہے۔

اس کےعلاوہ پاکستانی معیشت کو زرمبادلہ کے ذخائرمستحکم رکھنا، مالیاتی خسارہ پر قابو اور الیکشن تک اصلاحات اورمعاشی نظم وضبط برقرار رکھنے جیسے چیلنجزکا سامنا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان نے ٹیکس جمع کرانے کی شرح میں 20 فی صد اضافہ کیا ہے جو خوش آئند ہے، سی پیک سے23ارب ڈالر کی سرمایہ کاری آئی تو پاکستان پر غیرملکی ادائیگیوں کا دباؤ کچھ کم ہو سکے گا۔


مزید پڑھیں: روپے کی قدر میں کمی، پیٹرولیم مصنوعات مہنگی ہونے کا خدشہ


آئی ایم ایف مشن چیف ہیرالڈ فنگر کا مزید کہنا تھا کہ روپے کی قدر میں کمی سے ادائیگیوں کا توازن بہتر ہوگا، انہوں نے کہا کہ رواں سال معاشی ترقی کا ہدف پورانہیں ہوسکےگا، معاشی شرح نمو پانچ اعشاریہ چھ فیصد رہنےکا امکان ہے۔


اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر ضرور شیئر کریں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں