تازہ ترین

کلبھوشن یادیوکی والدہ اوراہلیہ کی ویزہ درخواستیں موصول ‘ دفترخارجہ

اسلام آباد : بھارتی جاسوس کلبھوشن یادیو سے ملاقات کے لیے اس کی والدہ اور اہلیہ نے باقاعدہ ویزہ درخواستیں جمع کرادیں۔

تفصیلات کے مطابق ترجمان دفترخارجہ کا کہنا ہے کہ بھارتی جاسوس کلبھوشن یادیو کی والدہ اور اہلیہ کی جانب سے پاکستانی ویزے کے لیے درخواستیں نئی دہلی میں پاکستانی ہائی کمیشن کو موصول ہوگئی ہیں۔

ترجمان دفترخارجہ ڈاکٹرمحمد فیصل کے مطابق درخواستوں کی جانچ پڑتال کا کام جاری ہے۔

ڈاکٹرمحمد فیصل کے مطابق کلبھوشن کی والدہ اور اہلیہ نے انسانی ہمدردی کی بنیاد پرویزے کی درخواست دی ہے۔


پاکستان نے کلبھوشن کی والدہ،اہلیہ کو ویزا دینےکی ہدایات جاری کردی


خیال رہے کہ تین روز قبل پاکستان نے بھارتی د ہشت گرد کلبھوشن یادیو کی اہلیہ اور والدہ سے ملاقات کے لیے ویزا دینے کی ہدایات جاری کی تھی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ کلبھوشن یادیو سے اہلیہ، والدہ کی ملاقات 25 دسمبرکوہوگی، ملاقات کے لیے جگہ کے تعین کا فیصلہ ابھی نہیں ہوا۔

بھارتی جاسوس کلبھوشن سے ملاقات کے وقت بھارتی سفارت کار ساتھ ہوگا جبکہ ملاقات کے دوران پاکستانی سفارت کار بھی موجود ہوگا۔


انسانی ہمدردی:‌ کلبھوشن کی اہلیہ کو ملاقات کی پیش کش


یاد رہے کہ گزشتہ ماہ 10 نومبر کو پاکستان نے انسانی ہمدردی کے تحت بھارتی دہشت گرد کلبھوشن کی بیوی کو شوہر سے ملاقات کی پیشکش کی تھی۔


اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں۔

Comments

- Advertisement -