دبئی، شہزادی مریم بنت راشد المکتوم کی منگنی سہیل بن احمد سے طے پا گئی ہے۔
شہزادی مریم کی منگنی سے متعلق خبر سب سے پہلے شاہی خاندان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹا گرام پر اپنے تہنیتی پیغامات کے ذریعے سامنے آئی جس میں مریم اور ان کے ہونے والے ہم سفر کی تصاویر شیئر کی گئی ہیں۔
شہزادی مریم بنت راشد المکتوم اور سہیل بن احمد بن جمعہ المکتوم کے درمیان شادی جلد انجام پائے گی جس کا باقاعدہ اعلان سرکاری سطح پر جلد ہی کیا جائے گا جب کہ شاہی خاندان میں شہزادی مریم کی شادی کی تیاریاں عروج پر ہیں جس سے اندازہ ہوتا ہے کہ شادی کی تاریخ قریب ہی ہے۔
خوشگوار حیرت کی بات ہے کہ متحدہ عرب امارات کے نائب صدر اور وزیراعظم راشد مکتوم کی صاحبزادی شیخہ لطیفہ کی شادی بھی دسمبر کے ماہ میں انہی دنوں گزشتہ برس ہوئی تھی اور دوسری صاحبزادی کی منگنی کے لیے بھی یہی مہینہ چنا گیا۔
خیال رہے کہ شاہی خاندان میں ہونے والی تقریبات اپنے منفرد انداز اور روایت و تہذیب سے مزین ہوتی ہیں جس میں عالمی سطح پر لوگ دلچسپی لیتے ہیں جب کہ سوشل میڈیا پر شائع کی گئی تصاویر کو صارفین بڑی تعداد میں پسند کرتے ہیں اور اس پر تبصرے بھی کرتے ہیں جس سے شاہی خاندان کی مقبولیت کا اندازہ کیا جا سکتا ہے۔