اشتہار

باتھ روم میں موبائل استعمال کرنے والے صارفین کو ماہرین نے خبردار کردیا

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: طبی ماہرین نے موبائل فون استعمال کرنے والے صارفین کو خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ باتھ روم میں اسمارٹ فون کے استعمال کی وجہ سے انسان کئی بیماریوں میں مبتلا ہوجاتا ہے۔

تفصیلات کے مطابق جدید دور میں جہاں دیگر سائنسی ایجادات نے تہلکہ مچایا ہوا ہے وہی موبائل فون استعمال کرنے والے صارفین کی تعداد میں روز بہ روز اضافہ دیکھنے میں آرہا ہے۔

موبائل فون کا استعمال اس قدر حد تک بڑھ چکا کہ کوئی بھی صارف فارغ اوقات میں بھی اسمارٹ فون استعمال کرتا نظر آتا ہے یہی نہیں بلکہ گزشتہ کئی سالوں سے صارفین نے ایک نئی عادت اپنا لی ہے کہ وہ باتھ روم میں بھی بیٹھ کر موبائل فون استعمال کرتے ہیں۔

- Advertisement -

کیا آپ جانتے ہیں کہ باتھ روم میں موبائل فون کا استعمال کس قدر خطرناک ہے؟

حال ہی میں ہونے والی تحقیق میں ماہرین نے صارفین کو خبردار کیا ہے کہ وہ باتھ روم میں بیٹھ کر موبائل فون استعمال نہ کریں کیونکہ اُس جگہ پر آنکھوں سے نہ دکھائی دینے والے بیکٹریا کی بڑی تعداد موجود ہوتی ہے اور اگر کوئی شخص وہاں موبائل استعمال کرے تو وہ اس کے ساتھ چمٹ جاتے ہیں۔

ماہرین کے مطابق باتھ روم میں موبائل فون استعمال کرنے والے لوگ ہاتھ دھونے سے قبل فون کو کہیں رکھتے ہیں جس کے باعث بیکٹریا کی بڑی تعداد اس کے ساتھ چمٹ جاتی ہے اور پھر وہ صحت کو بری طرح سے متاثر کرتی ہے۔

تحقیق کے مطابق دفاتر اور عوامی بیت الخلا یا پھر کسی ہوٹل کے باتھ روم میں موبائل فون استعمال کرنے والے صارفین خود بیکٹریا کو پھیلانے میں معاونت کرتے ہیں۔

محققین کے مطابق صرف موبائل فون ہی نہیں بلکہ باتھ روم میں ٹوتھ برش اور تولیہ استعمال کرنا بھی کسی خطرے سے خالی نہیں ہے کیونکہ اس سے بھی بیکٹیریا ہمارے جسموں میں داخل ہوجاتے ہیں۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ چونکہ باتھ روم بیکٹریا کے پیدا ہونے کی سب سے بڑی جگہ ہے، حاجت کے دوران موبائل استعمال کرنے والے صارفین اپنے سیٹ کو دھوتے نہیں بلکہ وہ اسے اپنے ہاتھوں میں لے کر بے دھیانی میں کھانا تک کھا لیتے ہیں جو صحت پر بری طرح سے اثر انداز ہوتا ہے۔

تحقیقاتی رپورٹ کی روشنی میں ماہرین نے صارفین کو متنبہ کیا ہے کہ اگر وہ صحت مند زندگی گزارنا چاہتے ہیں تو باتھ روم میں اسمارٹ فون استعمال کرنے کی عادت کو فوری طور پر ترک کردیں۔

اسی طرح ماہرین نے باتھ روم میں بیٹھ کر اخبار پڑھنے یا کچھ کھانے پینے والے لوگ کو بھی کئی امراض لاحق ہوسکتے ہیں۔


اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں