پیر, جولائی 7, 2025
اشتہار

کیا شہباز شریف کی سوئی قسمت جاگ اٹھی؟ وزارت عظمیٰ کے سوال کا دلچسپ جواب

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور: میاں نواز شریف کی نااہلی کے بعد اہم ترین سوال یہ تھا کہ اگلے انتخابات میں ن لیگ کی جانب سے وزارت عظمیٰ کا امیدوار کون ہوگا؟

ابتدا میں شبہاز شریف کا نام سنا جارہا تھا، مگر پھر مریم نواز کا نام میاں صاحب کے جانشین کے طور پر لیا جانے لگا، اس مسئلے کی وجہ سے پارٹی میں اختلافات کی خبریں بھی آئیں۔

البتہ یوں لگتا ہے کہ حدیبیہ کیس کے بعد حالات میاں شہباز شریف کے حق میں سازگار ہوگئے ہیں، آج ہونے والے ایک اجلاس میں جب ایک صحافی نے شہباز شریف سے یہ سوال پوچھا کہ کیا آپ وزارت عظمیٰ کے اگلے امید وار ہیں؟ تو وزیرا علیٰ پنجاب کی خواہش زبان پر آگئی۔ فوراً جواب دیا: اللہ آپ کی زبان مبارک کرئے۔

اس دلچسپ جواب پر اجلاس میں قہقہے بلند ہوئے۔

یہ بھی پڑھیں: نواز چلے گئے اب شہباز شریف کی باری ہے، عمران خان

اطلاعات کے مطابق سابق وزیراعظم نوازشریف کی زیرصدارت غیررسمی اجلاس میں نواز شریف نے آئندہ انتخابات کے بعد وزارت عظمیٰ کے لئے شہباز شریف کو موزوں ترین امیدوار قرار دیتے ہوئے ان سے اختلافات کی خبروں کو رد کر دیا ہے۔

تجزیہ کاروں کے مطابق حدیبیہ کیس کے بعد حالات شہباز شریف کے حق میں سازگار ہورہے ہیں، البتہ اگر یہ کیس دوبارہ کھل گیا، تو وزیر اعلیٰ پنجاب کے لیے پھر مشکلات کھڑی ہوسکتی ہیں۔ میاں نواز شریف کی جانب سے آخری وقت پر فیصلہ تبدیل کرنا بھی امکانی ہے۔


اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں