تازہ ترین

چینی باشندوں کی سیکیورٹی کیلیے آزاد کشمیر میں ایف سی تعینات کرنے کا فیصلہ

آزاد کشمیر میں امن وامان کی صورتحال برقرار رکھنے...

ملک سے کرپشن کا خاتمہ، شاہ خرچیوں میں کمی کریں گے، وزیراعظم

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ کھربوں روپے...

امریکا نے دہشتگردی سے نمٹنے کیلیے پاکستانی اقدامات کی حمایت کر دی

امریکا نے دہشتگردی سے نمٹنے کے لیے پاکستان کے...

آج پاکستان سمیت دنیا بھر میں عالمی یوم مزدور منایا جا رہا ہے

آج پاکستان سمیت دنیا بھر میں عالمی یوم مزدور...

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان

وزیراعظم شہبازشریف نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی...

ذہانت آزمائیں اور تصویر میں چھپا فوجی کو تلاش کریں

لندن: جنگ کے دوران فوجی جوان کسی بھی قسم کے ماحول میں خود کو چھپانے کے لیے کیموفلاج کرتے ہیں جس کا مقصد دشمن کو شکست دینا اور اپنے دفاع کو مضبوط رکھنا ہوتا ہے۔

تفصیلات کے مطابق جنگ کے دوران خود کو ماحول میں ڈھال کر چھپا لینے کو نہ صرف زندگی کی ضمانت سمجھا جاتا ہے بلکہ اس عمل سے دفاع کو بھی مضبوط کیا جاتا ہے۔

جنگ کے دوران فوجی کیموفلاج کا روپ دھارتے ہیں اور اسی کا شاندار مظاہرہ برطانوی فوج کے ایک رضا کار نے کر کے اپنے افسران اور دنیا بھر کو حیران کردیا۔

لوگوں کی ذہانت کو جانچنے کے لیے انٹرنیٹ پر  نت نئی تصاویر آنے کا سلسلہ کوئی نیا نہیں اس لیے لوگ انہیں بے حد دلچسپی کے ساتھ حل کرتے نظر آتے ہیں۔

تلاش کریں: کیا آپ ذہین ہیں؟ تصویر میں چھپے فرق کو تلاش کریں

دنیا کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے لوگ اپنے اپنے متعلقہ اداروں سے متعلق تصویری پہیلیاں پوچھتے ہیں جیسے کہ فوٹو گرافر کچھ تصاویر بنا کر اُن میں چھپی چیز تلاش کرنے کا چیلنج دیتے ہیں جبکہ کچھ پزل بھی سامنے آتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: بظاہر ایک جیسی نظر آنے والی تصویر میں کیا فرق ہے؟‌ تلاش کریں

برطانوی فوج نے اپنے ٹویٹر اکاؤنٹ پر صارفین کو چیلنج دیا ہے کہ ’جنگل کی اس تصویر میں کیموفلاج کر کے چھپے فوجی کو تلاش کرنا آسان کام نہیں، یہ ایک عمدہ آرٹ ہے اگر یقین نہیں آتا تو خود تلاش کر کے دکھائیں‘۔

اگر آپ ذہین ہیں تو فوجی تلاش کر کے دکھائیں۔

کیا آپ تصویر میں چھپے فوجی کو تلاش کرنے میں کامیاب ہوئے؟ اگر نہیں ہوئے تو نیچے درست جواب دیکھ سکتے ہیں۔

کیا ابھی بھی نہیں تلاش کرسکے تو درج ذیل تصویر دیکھیں اور پھر غور کریں

کیا آپ اپنی ذہانت سے فوجی کو تلاش کرنے میں کامیاب ہوئے تھے کمنٹس میں آگاہ کیجئے۔


اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

Comments

- Advertisement -