بدھ, فروری 5, 2025
اشتہار

صبح جلدی اٹھنے کے نقصانات سامنے آگئے

اشتہار

حیرت انگیز

لندن: برطانوی ماہرین نے بچوں کے صبح جلدی اٹھنے اور اسکول جانے کو نقصان دہ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ اس کی وجہ سے بچے تعلیمی میدان میں پیچھے رہ جاتے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق دنیا بھر کے لوگ اس بات سے واقف ہیں کہ صبح جلدی اٹھنا بے حد ضروری اور صحت کے لیے انتہائی مفید ہے اس لیے طبی ماہرین اور والدین بچوں کو علی الصباح اٹھانے کی ترغیب دیتے نظر آتے ہیں۔

برطانیہ کی اوپن یونیورسٹی میں ماہرین نے حالیہ تحقیق میں صبح جلدی اٹھنے کو غلط ثابت کرتے ہوئے نئی بات کہہ کر سب کو حیران کردیا۔

مزید پڑھیں: نیند کی حالت میں ہمارے جسم کے ساتھ کیا ہوتا ہے؟

محققین کا کہنا ہے کہ جو بچے صبح جلدی اٹھتے ہیں وہ کلاس میں سست رہتے ہیں جس کے باعث وہ تعلیمی میدان میں پیچھے رہ جاتے ہیں۔

تحقیق میں یہ بات بھی سامنے آئی کہ اسکول کے اوقات دو گھنٹے آگے بڑھانے یعنی 8 کے بجائے 10 بجے کرنے سے بچوں کی صحت پر مثبت اثرات مرتب ہوتے ہیں اور اُن کے رزلٹ نتائج بھی بہت بہتر ہوجاتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: کس عمر کے لیے کتنی نیند ضروری ہے؟

اوپن یونیورسٹی کے ڈاکٹر ڈیوڈ کیلے کا کہنا ہے کہ ’صبح کا وقت بچوں اور نوجوانوں کی صحت کےلیے سب سے بڑا مسئلہ ہے جس سے جسمانی بیماریاں پیدا ہوتی ہیں اور پھر یہ دماغ کو اثر انداز کرتی ہیں جس کے باعث طالب علم تعلیمی میدان میں پیچھے رہ جاتا ہے۔

ڈاکٹر کیلے کے مطابق حالیہ تحقیق کے نتائج کو دیکھ کر یہ کہا جاسکتا ہے روزمرہ کے معمولات کی وجہ سے نوجوان اور بچوں کی نیند رات کے وقت پوری نہیں ہوتی جس کی وجہ سے وہ دن بھر سست رہتے ہیں۔


اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں