اشتہار

مصر، توہین عدالت، سابق صدر محمد مرسی کو 3 سال قید کی سزا

اشتہار

حیرت انگیز

قاہرہ : فوجداری عدالت نے توہین عدالت کیس میں مصر کے سابق صدر محمد مرسی کو 17 ساتھیوں سمیت 3 برس قید کی سزا سنادی ہے۔

تفصیلات کے مطابق سابق صدر محمد مرسی اور ان کے دیگر ساتھیوں کو 3 برس قید کی سزا ہفتے کے روز مقامی فوجداری عدالت میں سنائی گئی جہاں اُن پر توہین عدالت کا الزام عائد کیا گیاتھا.

دوران سماعت فیصلہ سناتے ہوئے جج نے کہا کہ ملزمان نے ذرائع ابلاغ ٹی وی چینلز، ریڈیو اسٹیشنز اور سماجی رابطے کی ویب سائٹ پراپنی گفتگو اور بیانات کے ذریعے عدلیہ کی توہین کے مرتکب ہوئے ہیں.

- Advertisement -

پراسیکیوٹر کا کہنا تھا کہ ملزمان کی جانب سے معزز عدالتوں اور ان کے فیصلوں پر شدید تنقید کرنے کے شواہد سامنے آئے ہیں جو کہ توہین عدالت کے زمرے میں آنے کے لیے کافی شواہد ہیں.

انہوں نے مزید بتایا کہ سابق صدر محمد مرسی اور ان کے ساتھیوں کی جانب سے ایسے جملے اور عبارتوں کا استعمال کیا گیا جن سے عدالتوں اور عدلیہ کے فیصلوں کے خلاف نفرت اور ہتک کا اظہار ہوتا تھا.

جج کا کہنا تھا کہ ملزمان نے عدالت اور قانون سے متعلق معزز شخصیات کے خلاف نفرت پر مشتمل مہم چلائی جس کا مقصد تضحیک کے سوا اور کچھ نہ تھا.

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں