اتوار, نومبر 17, 2024
اشتہار

نئے سال کی آمد پر رہنماؤں کے خصوصی پیغامات

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : نئے سال کے موسم پر مختلف سیاسی جماعتوں اور سماجی اور معروف شخصیات کی جانب سے سال نو کی مبارکباد کا سلسلہ ہے جس میں نئے سال میں نئے عزم اور حوصلے کے ساتھ اپنے اپنے شعبوں میں پاکستان کی تعمیر و ترقی کا عہد کیا ہے.

سال 2017 کا اختتام ہوچکا ہے اور نیا سال پوری آب و تاب کے ساتھ دہلیز پر کھڑا ہے، قوموں کے لیے یہ دن گزشتہ سال کا جائزہ لینا ہی نہیں بلکہ نئے اہداف کے انتخاب اور ان کے حصول کے لیے منصوبہ بندی کا موقع بھی ہوتا ہے جس کا اظہار انہوں نے اپنے بیانات میں کیا.

چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کا کہنا ہے کہ نئے سال میں پُرامید ہیں کہ قوم متحد ہو کرکرپشن مافیا کے خاتمے، قانون کے تحفظ اور ملک کو ترقی کے راستے پر گامزن رکھنے کے لیے متحد رہے گی اور اس سال کرپشن مافیا کا خاتمہ ہوگا.

- Advertisement -

سابق وزیر اعظم نواز شریف نے کہا کہ حکومت کو 2017 میں منفی پروپیگنڈے اور انتشار کی سیاست کا سامنا رہا لیکن اس کے باوجود بھی حکومت نے اہم سنگ میل عبور کیے اور لوڈ شیڈنگ کا خاتمہ کیا، مردم شماری کرائی،کراچی اور بلوچستان میں امن قائم کیا اور ملک کے کونے کونے میں میٹرو وے پہنچائی.

بلاول بھٹو زرادری نے نئے سال کے موقع پر کہا کہ پیپلز پارٹی نے 2017 میں مقدمات کا سامنا کیا لیکن عدالت سمیت کسی ادارے کو تنقید کا نشانہ نہیں بنایا کیوں کہ ہم جمہوریت پر یقین رکھتے ہیں اور سال 2018 میں پورے ملک سے کامیابی حاصل کرکے ملک کے مزدوروں، محنت کشوں اور غریبوں کے حقوق کا دفاع کریں گے اور بے روزگاروں کو روزگار مہیا کریں گے.

سربراہ پاکستان عوامی تحریک علامہ ڈاکٹرطاہرالقادری نے کہا ہے کہ سال 2018 کا خیرمقدم کرتے ہیں، یہ وقت اب مشترکہ چیلنجوں کے بارے میں زیادہ سے زیادہ سمجھنے کا ہے اور وقت آگیا ہے کہ سماج مخالف عناصر کو شکست دی جائے جو مختلف ثقافتوں اور تہذیبوں کے درمیان ناقابل اعتماد، خوف اور غلط فہمیاں پیدا کرنا چاہتے ہیں.

عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کا کہنا تھا کہ میں نے کہا تھا کہ سال 2017 نواز شریف کی سیاست کا آکری سال ہوگا اور ایسا ہی ہوا اور انشااللہ 2018 میں یہ پورا ٹبر سیاست سے باہر ہوگا اور ملک میں حقیقی جمہوریت قائم ہو جہاں غریبوں کے مسائل حل ہوں اور مظلوموں کو انصاف ملے.

سربراہ ایم کیو ایم پاکستان ڈاکٹر فاروق ستار نے کہا ہے کہ ہر ایک شہری کو سال نو کی مبارکباد دیتا ہوں اور دعاگو ہوں کہ سال 2018 ہمارے ملک میں ہمیشہ کے لیے  امن و استحکام  لائے اور ہمارے جن  چیلنجز کا سامنا ہے وہ کل کامیاب اور خوشحال ہونے کے مواقعوں میں تبدیل ہوجائیں.

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں