پیر, نومبر 18, 2024
اشتہار

اندرون ملک چلنے والی بسوں کے کرایوں میں سو روپے اضافہ

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے بعد انٹر سٹی بس مالکان نے کرایوں میں 50  سے100 روپے کا اضافہ کا اعلان کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کے اثرات نظر آنے لگے۔ نئے سال کے آغاز کے ساتھ کی پیٹرول کی قیمتوں میں اضافہ ہوا تو انٹر سٹی بس مالکان کو بھی کرایوں میں اضافے کا بہانہ مل گیا۔

اندرون ملک جانے والی اے سی اور نان اے سی بسوں کے کرائے میں اضافہ کر دیا گیا۔ انٹر بس سٹی مالکان نے کرایوں میں50 سے100روپے کا اضافہ کر دیا۔

- Advertisement -

بس سروس انتظامیہ کا کہنا ہے کہ کرائے بڑھانے کی وجہ یہ بھی ہے کہ پیٹرول کے ساتھ ساتھ ٹول ٹیکس میں بھی اضافہ کیا گیا ہے جبکہ شہریوں کا کہنا ہے کہ کرایوں میں اضافے کی ذمے داری بھی حکومت پر عائد ہوتی ہے۔

حکومت کی جانب سے نئے سال کے آغاز پر عوام کو پیٹرول بم کی شکل میں دیا گیا یہ تحفہ پسند تو نہیں آیا مگر ان کا کہنا ہے کہ بسوں میں سفر کرنا اور پیٹرول خریدنا دونوں ہی مجبوری ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز گڈز ٹرانسپورٹ مالکان نے بھی ڈیزل کی قیمت میں اضافے کے پیش نظر مال بردار گاڑیوں کے کرایوں میں اضافہ کردیا۔


مزید پڑھیں: ڈیزل کی قیمت، مال بردارگاڑیوں کے کرائے میں اضافہ کا اعلان


اب دیکھنا یہ ہے کہ بسوں اور مال بردار گاڑیوں کے کرائے میں اضافے کے بعد روز مرہ کی اشیاء کی قیمتوں میں کتنا اضافہ ہوگا اور متعلقہ انتظامیہ اس مہنگائی کو روکنے کیلئے کیا اقدامات کرتی ہے۔


اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر ضرور شیئر کریں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں