تازہ ترین

سیشن جج وزیرستان کو اغوا کر لیا گیا

ڈی آئی خان: سیشن جج وزیرستان شاکر اللہ مروت...

سولر بجلی پر فکسڈ ٹیکس کی خبریں، پاور ڈویژن کا بڑا بیان سامنے آ گیا

اسلام آباد: پاور ڈویژن نے سولر بجلی پر فکسڈ...

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بُری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

اب امریکا سے ہمارا کوئی اتحاد نہیں، خواجہ آصف

اسلام آباد: وزیر خارجہ خواجہ آصف نے کہا ہے کہ امریکی امداد کی معطلی کے بعد امریکا سے اتحاد ختم سمجھتا ہوں، اب امریکا سے ہمارا کوئی اتحاد نہیں ہے۔

امریکی جریدے کو انٹرویو دیتے ہوئے خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ امریکا جو سلوک ہمارے ساتھ کررہا ہے ایسا کسی اتحادی کے ساتھ نہیں کرتے اب امریکا کے ساتھ ہمارا کوئی اتحاد نہیں ہے، امریکی امداد کی معطلی کے بعد امریکا سے اتحاد ختم سمجھتا ہوں۔

اُن کا کہنا تھا کہ امریکی جنگ میں شامل ہونے سے پاکستان میں دہشت گردی بڑھ گئی، ہم نے امریکا کی جنگ میں شامل ہوکر بڑی غلطی کی تاہم اب دوبارہ اُسے نہیں دہرائیں گے، پاکستان تنہا نہیں بلکہ ہمارے پاس دوسرے اتحادیوں کے آپشن موجود ہیں۔

مزید پڑھیں: ٹرمپ کا بیان مایوس کن قرار، الزامات کے باوجود مثبت کردار ادا کرنے کا عزم: قومی سلامتی کمیٹی اعلامیہ

واضح رہے کہ ٹرمپ انتظامیہ کی جانب سے خصوصاً افغانستان اور ایشیائی کے لیے بنائی جانے والی پالیسی کے بعد پاک امریکا تعلقات کشیدہ ہیں، امریکا کی جانب سے پاکستان پر بے بنیاد الزامات عائد کیے جارہے ہیں۔

رواں سال کے پہلے ہی روز امریکی صدر ٹرمپ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹویٹ کے  ذریعے پاکستان پر الزام عائد کیا تھاکہ اُس نے دہشت گردی کے لیے جو رقم مہیا کی وہ صحیح مصرف پر خرچ نہیں کی گئی۔

پاکستان کی جانب سے ٹرمپ اور امریکا کے بے بنیاد الزامات کا بھرپور جواب دیا گیا جس کے بعد اقوام متحدہ میں تعینات امریکا کی مستقل مندوب نکلی ہیلی نے پاکستان کی امداد بند کرنے کا اعلان کیا تھا۔


اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

Comments

- Advertisement -