تازہ ترین

سیشن جج وزیرستان کو اغوا کر لیا گیا

ڈی آئی خان: سیشن جج وزیرستان شاکر اللہ مروت...

سولر بجلی پر فکسڈ ٹیکس کی خبریں، پاور ڈویژن کا بڑا بیان سامنے آ گیا

اسلام آباد: پاور ڈویژن نے سولر بجلی پر فکسڈ...

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بُری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

نوکیا 3310 : جدید فیچرڈ کے ساتھ پیش ہوگا

لاس ویگاس: موبائل فون بنانے والی کمپنی نوکیا نے مشہور زمانہ سیٹ 3310 کو ایک بار پھر جدید انداز کے ساتھ متعارف کروانے کا فیصلہ کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق موبائل فون کے بڑھتے ہوئے رجحان کو مدنظر رکھتے ہوئے کمپنیوں کی جانب سے صارفین کو متوجہ کرنے کے لیے نت نئے فیچرز متعارف کروائے جاتے ہیں تاکہ مارکیٹ میں ساکھ کو بحال رکھا جاسکے۔

نوکیا کے پروڈکٹ چیف نے اعلان کیا ہے کہ بارسلونا میں آئندہ ماہ منعقد ہونے والے موبائل ورلڈ کانگریس ٹیکنیکل شو میں کمپنی کی جانب سے ایک زبردست فون متعارف کروایا جائے گا جس پر کام جاری ہے۔

ٹیکنالوجی پر نظر رکھنے والی ویب سائٹ کے مطابق جوہو کا اشارہ نوکیا 3310 کی طرف تھا کیونکہ اب کمپنی اس سیٹ کو 4جی سروس اور جدید کیمرے کے ساتھ مارکیٹ میں متعارف کروائے گی۔

مزید پڑھیں: نوکیا 3310 موبائل فون سترہ سال بعد دوبارہ متعارف

واضح رہے کہ گزشتہ برس نوکیا نے مشہور زمانہ فون سیٹ جدید سہولیات کے ساتھ عالمی موبائل کانگریس میں متعارف کروایا تھا تاہم اب اس کو ایک بار پھر اپ ڈیٹ کر کے پیش کیا جائے گا۔

ورلڈ کانگریس ٹیکنیکل شو کا آغاز اگلے ماہ 25 فروری اتوار سے ہوگا جس میں ممکنہ طور پر نوکیا 3310 فور جی سیٹ پیش کیے جائیں گے جس کی قیمت 49 یورو یعنی پاکستانی کرنسی کے حساب سے 6 ہزار 6 سو 60 روپے مقرر کی جائے گی۔

یہ بھی پڑھیں: نوکیا کا صارفین کو انوکھا تحفہ، صحت کا فیچر متعارف

نوکیا کےفون میں 2.4 انچ کی ایل سی ڈی، 2 میگا پکسل فلیش لائٹ کیمرہ، 1.5 گیگا ہارٹ پراسیسر، 256 ایم بی ریم جبکہ 512 ایم بی اسٹوریج موجود ہوگی علاوہ ازیں میموری کارڈ لگانے کا آپشن بھی دیا جائے گا۔


اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

Comments

- Advertisement -