منگل, جنوری 14, 2025
اشتہار

کتے مردوں سے زیادہ خواتین کے وفادار

اشتہار

حیرت انگیز

کتا ایک نہایت وفادار جانور ہے اور اگر آپ اس کا خیال رکھتے ہوں اور اس کے مالک ہوں تو یہ آپ کے لیے نہایت بے ضرر ہوگا۔ تاہم حال ہی میں ایک رپورٹ میں انکشاف ہوا کہ کتے صنف کی بنیاد پر بھی محبت اور وفاداری نبھاتے ہیں۔

جرنل رائل سوسائٹی آف اوپن سائنس میں شائع ہونے والی ایک تحقیق کے مطابق کتوں کے بھونکنے اور مختلف آوازیں نکالنے کو مردوں سے زیادہ خواتین سمجھتی ہیں۔

ماہرین کے مطابق اس کی وجہ یہ ہے کہ خواتین اپنی فطری رحم دلی اور ہمدرد طبیعت کی وجہ کتوں کے ساتھ مردوں کی نسبت زیادہ محبت اور شفقت کا مظاہرہ کرتی ہیں یہی وجہ ہے کہ کتے ان کی صحبت میں زیادہ پرسکون ہوتے ہیں۔

- Advertisement -

ماہرین کا کہنا ہے کہ کتوں کے دماغ کا ایک حصہ انسانوں کے دماغ کی طرح ہے جو جذبات کو پہچاننے کی صلاحیت رکھتا ہے، یہی وجہ ہے وہ خواتین کے نرم جذبات کو پہچان کر مردوں کی نسبت خواتین سے زیادہ قریب اور ان کے زیادہ وفادار ہوتے ہیں۔

مزید پڑھیں: کتے خواب میں کیا دیکھتے ہیں؟

ہنگری کے دارالحکومت بڈاپسٹ کی ایٹووس یونیورسٹی میں کی جانے والی ایک تحقیق میں بتایا گیا تھا کہ کتے الفاظ اور موسیقی کو سمجھنے کے لیے دماغ کے انہی حصوں کو استعمال کرتے ہیں جو انسان استعمال کرتے ہیں۔

تحقیق کے مطابق انسانی دماغ نہ صرف بولے جانے والے الفاظ کا تجزیہ کرتا ہے بلکہ بسا اوقات وہ ان کے پس پردہ معنی کو بھی سمجھتا ہے یعنی دماغ بیک وقت دو کام سر انجام دیتا ہے۔

بالکل یہی کام اسی طریقہ کار کے ذریعہ کتوں کا دماغ بھی انجام دیتا ہے۔

ماہرین کے مطابق کتوں کا دماغ ہمدردانہ اور مانوس الفاظ پر بھی ویسا ہی ردعمل ظاہر کرتا ہے جیسے انسان کرتے ہیں۔ گھر، کھانا اور محبت و شفقت کے الفاظ کتوں کے دماغ میں مثبت لہریں پیدا کرتے ہیں جو ان کے جسم کو پرسکون رکھتی ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں